ETV Bharat / international

ایران کی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی - Israel Iran Conflict - ISRAEL IRAN CONFLICT

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ایجنسی کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے جمعرات کی رات تہران پر تازہ ترین میزائل حملہ کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 12:56 PM IST

ویانا (آسٹریا): بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے درمیان اسرائیل کی جانب سے تہران کے خلاف تازہ ترین میزائل حملے کیے گئے ہیں، جس کے بعد آئی اے ای اے کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے اپنے افیشیل ایکس ہینڈل سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جانکاری دی کہ، "آئی اے ای اے اس بات کی تصدیق کر سکتا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ رفائل مگروسی ڈی جی ہر ایک سے انتہائی تحمل کا مطالبہ کرتا رہتا ہے اور اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ جوہری تنصیبات کو کبھی بھی فوجی تنازعات میں نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ آئی اے ای اے صورتحال کی بہت قریب سے نگرانی کر رہا ہے،"

امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز نے ایک سینئر امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے ایران میں ایک سائٹ پر میزائل حملہ کیا تھا، تاہم مبینہ حملے کے بارے میں اسرائیل اور ایران کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ایران نے جمعہ کی علی الصبح ڈرون دیکھے جانے کے بعد مرکزی شہر اصفہان کے قریب ایک بڑے ہوائی اڈے اور نیوکلیئر سائٹ پر فضائی دفاعی فائر کیا، جس سے ملک پر ڈرون اور میزائل حملے کے بدلے میں ممکنہ اسرائیلی حملے کا خدشہ پیدا ہوا۔

امریکی حکام نے جمعہ کی صبح تک کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن امریکی نشریاتی نیٹ ورکس نے نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل نے کیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے گمنام اسرائیلی حکام کے حوالے سے حملے کا دعویٰ کیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا کہ ڈرونز کے فضا میں ہونے کی اطلاعات پر کئی صوبوں میں فضائی دفاعی بیٹریاں فائر کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.