ETV Bharat / international

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی کابینہ میں خواتین کی ریکارڈ تعداد - New UK PM Cabinet - NEW UK PM CABINET

برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی کابینہ 25 ارکان پر مشتمل ہے جن میں سے ریکارڈ 11 خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔ نئی کابینہ میں یویٹ کوپر کو وزیر داخلہ، ڈیوڈ لیمی کو وزیر خارجہ اور جان ہیلی کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

New UK PM Keir Starmer
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 7, 2024, 6:03 PM IST

Updated : Jul 7, 2024, 7:25 PM IST

لندن: برطانیہ کے نئے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنی نئی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ اس کابینہ میں انجیلا رینر کو نائب وزیر اعظم اور ریچل ریوز کو ملک کی پہلی خاتون چانسلر آف دی ایکسچیکر بنایا گیا ہے۔

اسٹارمر کی 25 کابینی ٹیم میں ریکارڈ 11 خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔نئی کابینہ میں یویٹ کوپر کو وزیر داخلہ، ڈیوڈ لیمی کو وزیر خارجہ اور جان ہیلی کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

دیگر تقرریوں میں شبانہ محمود کو وزیر انصاف، ویس سٹریٹنگ کو وزیر صحت، بریجٹ فلپسن کو وزیر تعلیم اور ایڈ ملی بینڈ کو وزیر توانائی بنایا گیا ہے۔

جمعہ کو ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں بطور وزیر اعظم اپنی پہلی تقریر میں کیئر اسٹارمر نے ملک کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو دوبارہ پٹری پر لانے، برطانیہ کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور اسکولوں اور کفایتی گھروں کی ضرورت کو پورا کرنے کا عہد کیا۔

برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے کہا، "ہمارے ملک نے تبدیلی اور سیاست کو عوامی خدمت میں واپس لانے کے لیے فیصلہ کن ووٹ دیا ہے۔ تاہم، اسٹارمر نے یہ بھی کہا کہ "ملک کو تبدیل کرنا ایک سوئچ کے دبانے جیسا نہیں ہے، دنیا اب زیادہ غیر مستحکم ہو چکی ہے۔ اس لیے تبدیلی کا کام فوری شروع ہو جائے گا تاہم اس میں وقت لگے گا۔

نئے برطانوی وزیراعظم کی توجہ ان چیزوں پر مرکوز ہے جن کے ارد گرد ملک کے محنت کش طبقے کے خاندان اپنی زندگیاں بنا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا، "اگر میں نے ابھی آپ سے پوچھا کہ کیا آپ کے خیال میں برطانیہ آپ کے بچوں کے لیے بہتر ہوگا، تو میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے اکثر لوگ نہیں میں جواب دیں گے اور اس طرح میری حکومت اس وقت تک لڑے گی جب تک آپ دوبارہ یقین نہ کر لیں کہ یہ ملک آپ کے بچوں کے لیے بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ کے ہونے والے نئے وزیراعظم کیر اسٹارمر کون ہیں اور ان کی جیت کا بھارت کے لیے کیا مطلب ہے؟

برطانیہ کے پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کو ملی اکثریت، سنک نے شکست تسلیم کی

Last Updated : Jul 7, 2024, 7:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.