ETV Bharat / international

نواز شریف اب بھی چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے امیدوار ہیں: مسلم لیگ (ن) - پاکستان

وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے لیے نواز شریف کا نام پھر گردش کر رہا ہے۔ پارٹی زرائع کے مطابق نواز شریف کا نام تاحال مسترد نہیں کیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 13, 2024, 12:16 PM IST

اسلام آباد: عام انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ پارٹی سربراہ نواز شریف اب بھی چوتھی مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدے کے امیدوار ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت یہ فیصلہ کرنے کے لیے غور و خوض میں مصروف ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا امیدوار کون ہوگا تاکہ منظوری کے لیے پیپلز پارٹی کے سامنے تجویز رکھی جاسکے۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے لیے نواز شریف کا نام تاحال مسترد نہیں کیا گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کو وفاقی اتحاد کی قیادت کرنی ہے، اس لیے مریم نواز کیمپ کے اندر بہت سے لوگ محسوس کرتے ہیں کہ نواز شریف کو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل نواز شریف نے چوتھی بار وزیر اعظم بننے کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن 8 فروری کو غیر متوقع نتائج نے انہیں دوبارہ سوچنے پر مجبور کردیا اور ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کا نام وزارت عظمیٰ کے لیے ’فیورٹ‘ کے طور پر سامنے آیا۔

پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک وزارت عظمیٰ کے لیے اپنے امیدوار کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، اتحادیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس کا فیصلہ ان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

پارٹی رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل ’سما ٹی وی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نہیں شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے، اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے جوکہ پارٹی کے موقف کی عکاسی نہیں کرتی۔

انہوں نے پیپلزپارٹی کے ساتھ ’پاور شیئرنگ فارمولے‘ کے حوالے سے افواہوں کی بھی تردید کی اور کہا کہ مل کر آگے بڑھنے کے لیے اصولی طور پر معاہدہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.