ETV Bharat / international

عراق میں امریکی ایئر بیس پر میزائل حملہ، ایک فوجی زخمی - امریکی ایئر بیس پر میزائل حملہ

attack on US air base in Iraq فلسطین اسرائیل تنازعہ کی شدت کے آغاز کے بعد سے، عراق میں امریکی زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد کے اڈوں کے ساتھ ساتھ شام میں امریکی فوجیوں پر مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں۔ عراق میں سرگرم مسلح شیعہ گروپ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں۔

Missile attack on US air base in Iraq
عراق میں امریکی ایئر بیس پر میزائل حملہ، ایک فوجی زخمی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 21, 2024, 5:35 PM IST

بغداد: عراق کے مغربی صوبے الانبر میں امریکی فضائی اڈے 'عین الاسد' پر میزائل حملہ کیا گیا اور پانچ راکٹ ہوائی اڈے کے قریب گرے۔ عراقی خبر رساں ایجنسی شفق نے ہفتے کے روز ایک سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی۔ ذرائع نے بتایا کہ میزائل عراقی شہر البغدادی سے داغے گئے، حالانکہ اس نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

عراقی مسلح افواج کے سربراہ کے ترجمان یحییٰ رسول نے عراقی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بم دھماکے میں ایک عراقی فوجی زخمی اور املاک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کئی میزائل عراقی عین الاسد ہوائی اڈے کے اندر الجزیرہ آپریشنز کمانڈ سے منسلک 7ویں ڈویژن کی 29ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کے قریب گرے، جس سے ایک فوجی زخمی ہوا اور ہیڈ کوارٹر کو بھی نقصان پہنچا۔‘‘

فلسطین-اسرائیل تنازعہ کی شدت کے آغاز کے بعد سے، عراق میں امریکی زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد کے اڈوں کے ساتھ ساتھ شام میں امریکی فوجیوں پر مسلسل حملے ہوتے رہے ہیں۔ عراق میں سرگرم مسلح شیعہ گروپ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی تحریک حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیل کے خلاف زبردست راکٹ حملہ کیا اور اس کے جنگجو ؤں نے سرحد پار کرکے فوج اور شہریوں پر فائرنگ کی۔ اس کی وجہ سے اسرائیل میں 1200 سے زائد افراد ہلاک اور 240 کے قریب اغوا ہوئے تھے۔

اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے اور غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا اور حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی دراندازی شروع کی۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 24,900 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.