ETV Bharat / international

اسرائیل: لبنان کے میزائل حملے میں بھارتی شہری ہلاک - حزب اللہ

Indian killed in Israel اسرائیلی میڈیا ذرائع کے مطابق شمالی اسرائیل میں لبنان میں حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے ٹینک شکن میزائل حملے میں پیر کو ایک بھارتی شہری ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔

Missile attack from Lebanon kills Indian national in Israel: media reports
اسرائیل: لبنان کے میزائل حملے میں بھارتی شہری ہلاک
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 4, 2024, 10:57 PM IST

یروشلم: شمالی اسرائیل میں لبنان میں حزب اللہ کے عسکریت پسندوں کے ٹینک شکن میزائل حملے میں پیر کو ایک بھارتی شہری ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی کی خبر کے مطابق یہ میزائل مارگالیوٹ کمیونٹی کے ایک باغ پر گرا جس کی زد میں آٹھ بھارتی کارکن آگئے۔

اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ریسکیو سروس نے ایک بیان میں کہا کہ دو شدید زخمی ہیں اور دیگر کو درمیانے سے ہلکے زخم آئے ہیں۔ انہیں ایئر فورس کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے میزائل حملے کے ذریعہ کی طرف ٹینکوں اور توپ خانے سے جوابی فائرنگ کی۔ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے درمیان اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر 150 دنوں کی لڑائی میں یہ تشدد تازہ ترین تھا۔

واضح رہے کہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ پر صہیونی فورسز کی بمباری کے 150 روز ہو گئے ہیں، اب تک جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار 410 ہو گئی ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 71,700 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی درمیان یونیسف نے کہا ہے کہ ناکافی خوراک کی وجہ سے غزّہ کی پٹی میں بچوں کی اموات کا خطرہ محسوس کیا جا رہا تھا اور اب یہ خطرہ حقیقت بن گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں غزّہ کے شمال میں واقع کمال ادوان ہسپتال میں کم از کم 10 بچے ناکافی خوراک اور پانی کی کمی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.