ETV Bharat / international

اسرائیل کا لبنان پر حملہ، حزب اللہ نے اسرائیل پر 320 راکٹ کے ساتھ جوابی حملہ کردیا، تل ابیب کی جانب سے ایمرجنسی کا اعلان - Hezbollah Attacks Israel - HEZBOLLAH ATTACKS ISRAEL

Israel Attacks Lebanon مشرق وسطیٰ کا بحران اتوار کے اوائل میں اس وقت شدت اختیار کر گیا جب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں شدید فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے بارے میں کہا گیا کہ یہ حزب اللہ عسکریت پسند گروپ کے خلاف پیشگی کارروائی تھی۔ اسی دوران حزب اللہ نے ایک اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت کے "ابتدائی ردعمل" میں اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر راکٹ اور ڈرون حملہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2024, 12:44 PM IST

یروشلم: اسرائیل نے اتوار کے اوائل میں جنوبی لبنان میں شدید فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ اسرائیل کے مطابق یہ حملہ حزب اللہ عسکریت پسند گروپ کے خلاف ایک پیشگی حملہ تھا، جس سے خطے میں وسیع جنگ چھڑ سکتی ہے اور غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اسی دوران حزب اللہ نے ایک اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت کے کا بدلہ لینے کےلئے اپنے "ابتدائی ردعمل" میں اسرائیل کی طرف بڑے پیمانے پر راکٹ اور ڈرون حملہ کردیا۔ ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے گذشتہ ماہ کے آخر میں اسرائیل کی جانب سے ایک اعلیٰ کمانڈر کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ کے ح ملہ کے بعد پورے شمالی اسرائیل میں فضائی حملے کے سائرن کی اطلاع ملی اور اسرائیل کے بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے نے آنے والی پروازوں کا رخ موڑنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ٹیک آف میں تاخیر ہوئی۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد اتوار کی صبح ملک بھر میں 48 گھنٹے کےلئے ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔ گیلنٹ نے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا، "ہنگامی صورتحال سے متعلق اعلان اسرائیلی فوج کو اسرائیل کے شہریوں کی حفاظت کی ہدایت دینے کے علاوہ اجتماعات کو محدود کرنا اور بعض مقامات کو بند کرنا ہے۔

اس کے فوراً بعد حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس تنظیم نے گزشتہ ماہ بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک حملے میں اعلیٰ کمانڈر فواد شکور کی ہلاکت پر ابتدائی ردعمل کے طور پر آج اسرائیل پر "بڑی تعداد میں ڈرونز" سے حملہ کیا گیا۔ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیل پر '320 سے زیادہ' کاتیوشا راکٹ داغے ہیں۔ حزب اللہ نے کہا کہ یہ حملہ "ایک معیاری اسرائیلی فوجی ہدف کو نشانہ بنانا تھا جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اس کے علاوہ دشمن کے متعدد مقامات، بیرکوں اور آئرن ڈوم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے"۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا اگلے ایک سال میں صفایا ہو جائے گا: سابق اسرائیلی میجر جنرل کا دعویٰ - Gaza War

یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب مصر میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کے ایک نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.