ETV Bharat / international

برطانیہ میں عام انتخابات ہمیشہ جمعرات کے دن ہی کیوں ہوتے ہیں؟ - UK General Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 6:32 PM IST

برطانیہ میں 4 جولائی کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ 650 پارلیمانی حلقوں میں رائے دہندگان اپنے پسندیدہ امیدوار کو صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ووٹ کر سکیں گے۔ لیکن برطانیہ کے انتخابات کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں عام انتخابات ہمیشہ جمعرات کو ہی کیوں ہوتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم رشی سنک
برطانوی وزیراعظم رشی سنک (AP PHOTO)

حیدرآباد: برطانیہ میں 4 جولائی 2024 کو ہونے والے عام انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جمعرات کو 650 پارلیمانی حلقوں میں رائے دہندگان اپنے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے ووٹ کریں گے۔ اس دوران دلچسپ سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ برطانیہ میں عام انتخابات ہمیشہ جمعرات کو ہی کیوں ہوتے ہیں؟

برطانیہ میں 1930 کی دہائی سے انتخابات جمعرات کو منعقد کیے جاتے ہیں اور یہ روایت آج بھی برقرار ہے۔ اس روایت کا ایک تاریخی پس منظر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ جمعرات کے دن بہت سے شہروں میں بازار لگتی تھی، اس دن لوگ مرکزی مقامات پر پہلے سے جمع ہوجاتے تھے، جس کی وجہ سے اس دن انتخابات کا انعقاد کرانے سے شہریوں کو ووٹ ڈالنے میں آسانی ہوتی تھی۔

ایک دوسری وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ جمعرات کو بہت سے ملازمتوں کے لیے تنخواہ کا دن ہوتا تھا، اس لیے اس دن ان پر معاشی تنگی کا بوجھ نہیں ہوتا تھا اور وہ دن ووٹ ڈالنے کے لیے زیادہ حوصلہ افزا رہتا تھا۔ اس کے علاوہ، جمعرات کا دنہ ہفتے کے اختتام سے بہت پہلے آتا ہے۔ جس کی وجہ سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہونے والی مذہبی رسومات کے ساتھ کسی بھی قسم کے تصادم کا امکان نہ کے برابر رہتا ہے۔

ہفتے کے شروعاتی دنوں یا آخری دنوں میں انتخابات کرانے کے بجائے ہفتے بیچ میں انتخابات کرانے کی ایک اور اہم وجہ یہ ہے کہ اس دن ووٹر ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ ہفتے کے بیچ میں سفر یا طویل ویک اینڈ گزارنے کا امکان کم ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے والے رشی سنک نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔ حالانکہ الیکشن کی آخری تاریخ جنوری 2025 تھی۔ قبل ازیں انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کنگ چارلس نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی اجازت دے دی ہے اور انتخابات 4 جولائی کو منعقد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم رشی سنک کا بڑا اعلان، برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا فیصلہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.