ETV Bharat / international

غزہ جنگ: اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی جاں بحق

حماس کے زیر انتظام علاقے میں وزارت صحت نے جمعے کو بتایا کہ غزہ کی پٹی پر 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 100 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

author img

By AP (Associated Press)

Published : Feb 24, 2024, 7:22 AM IST

Updated : Feb 24, 2024, 7:28 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

دیر البلاح، غزہ: وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 68 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ غزہ میں وزارت صحت کے حکام اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک صحافی نے بتایا کہ ملبے تلے مزید 24 لاشیں دبی ہوئی ہیں۔

وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے۔۔۔  (Photo: AP)

یہ حملے جنوبی شہر رفح، دیر البلاح کے مرکزی قصبے اور نصیرات کے پناہ گزین کیمپ میں کیے گئے۔

دیر البلاح میں، سفید یا سیاہ کفنوں میں لپٹی لاشوں کو الاقصیٰ شہداء اسپتال کے صحن میں بچھا دیا گیا۔ یہاں غم کا ماحول پسر گیا۔ لواحقین کا رو رو کر برا حال تھا۔ بعد ازاں لواحقین نے لاشیں اکٹھی کیں اور نماز جنازہ ادا کی گئی پھر تدفین کر دی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 104 فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہوئے۔۔۔ (Photo: AP)

اسپتال کے باہر، ایک شخص نے حملے میں ہلاک ہونے والے ایک شیر خوار کی لاش اٹھا رکھی تھی۔

اسپتال کے حکام نے بتایا کہ جمعہ کو غزہ کے وسطی قصبے دیر البلاح میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 16 خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے۔

عمارت میں رہنے والوں میں ایک فلسطینی مزاح نگار محمود زیطار بھی تھا جو غزہ میں ٹی وی شوز کے لیے مشہور تھا۔ پوری جنگ کے دوران، زوئتار نے سوشل میڈیا پر پرجوش اور خوش کن ویڈیوز شیئر کیے تھے۔ وہ اپنے ویڈیوز میں فلسطینی ثقافت کی تعریف کرتا تھا اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو یقین دلاتا تھا کہ حالات ایک دن بہتر ہوں گے۔

جمعہ کو آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ زوئتار جنگ کے بعد دیر البلاح اسپتال میں اپنی جوان بہن کو لے کر جا رہے تھے، جو چیخ رہی تھی اور خون میں لت پت تھی۔

حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت نے جمعہ کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 104 فلسطینی اسرائیلی جارحیت کا شکار ہوئے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 کو جنگ کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29,514 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تقریباً دو تہائی خواتین اور بچے ہیں۔

  • مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک:

یروشلم: مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا، جس کے بعد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی۔

ان دونوں افراد کی لاشوں کو عسکریت پسند گروپ اسلامک جہاد کے جھنڈوں میں لپیٹا گیا تھا۔ جمعے کو جنین پناہ گزین کیمپ میں انھیں دفن کر دیا گیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک۔۔۔(Photo: AP)

غزہ میں اسرائیل اور حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے تقریباً 400 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مسجد اقصیٰ کے احاطہ میں ایک فلسطینی خاتون اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے۔۔۔(Photo: AP)

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 24, 2024, 7:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.