ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج کی لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے میں حملے کے لیے تیاریاں جاری: فوجی کمانڈر - Israel

اسرائیل، لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے پر حملے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ سات اکتوبر 2023 سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مخالفت کرتے ہوئے حزب اللہ لگاتار اسرائیل۔ لبنان سرحد پر حملے کررہا ہے، جس کی وجہ سے یہودی آبادی وہاں سے انخلاء کرنے کے لیے مجبور ہوئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 11:40 AM IST

تل ابیب: اسرائیلی فوج میں شمالی ملٹری ریجن کے کمانڈر جنرل اوری گورڈین نے اعلان کیا ہے کہ فوج جنگی کارروائیوں کو وسعت دینے اور ملک کے شمال میں لبنان کے ساتھ سرحدی علاقے میں حملے کے لیے تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے میڈیا آفس نے گورڈین کے حوالے سے بتایا کہ "ہمارا مقصد شمال میں سکیورٹی کے میدان میں اس طرح کی صورت حال کو تبدیل کرنا ہے جس سے ہم آبادی کی ان کے گھروں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہم سب تبدیلی کے لیے پر عزم ہیں۔ سلامتی کے میدان میں حقیقت پسندی اور جنگ کی توسیع (شمال میں) اور حملے کی منتقلی کے لیے تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ہمارا مشن ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم دفاعی کارروائیاں جاری رکھیں گے اور حزب اللہ پر حملہ کریں گے"۔

اسرائیل کی شمالی سرحد پر اب بھی کشیدگی برقرار ہے، جہاں لبنانی سرزمین سے باقاعدگی سے بمباری ہوتی رہتی ہے۔ اس کا جواب اسرائیلی فوج فائرنگ کرکے اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے لبنان کے سرحدی علاقوں کو نشانہ بنا کر دیتی ہے۔ اس کشیدگی کی وجہ سے شمالی اسرائیل کے تقریبا 80 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ اسی تناظر میں جنوبی لبنان کے دیہاتوں اور قصبوں پر اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ نے کل جمعہ کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے ڈویوی بیرک کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نےاعلان کیا کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف تقریباً 30 میزائل داغے گئے۔ اس سے چند گھنٹے قبل حزب اللہ کے ایک کمانڈر اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ عین زیتیم اور دیلتون کے علاقوں پر اس بمباری کے نتیجے میں "کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا"۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.