ETV Bharat / international

اسرائیل کا فلسطینیوں کو غزہ شہر کے مغرب سے نکلنے کا حکم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 30, 2024, 1:17 PM IST

New evacuation orders for Palestinians شمالی اور جنوبی غزہ کو کھنڈر میں تبدیل کرنے اور ان علاقوں سے فلسطینیوں کا جبراً انخلاء کرانے کے بعد اب اسرائیل نے غزہ شہر کے مغرب سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

غزہ: انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار (آئی ایس ڈبلیو) اور کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ (سی ٹی پی) کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی غزہ شہر کے رہائشیوں کو "شمال، جنوب اور مغرب" سے قریب ہونے کے بعد انخلا کا حکم دیا ہے۔

  • 5/ West Bank: Israeli forces conducted raids, detained "wanted individuals,” and captured weapons during operations in the West Bank. pic.twitter.com/13zr1tq40q

    — Institute for the Study of War (@TheStudyofWar) January 30, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بڑے پیمانے پر انخلاء کا حکم اس وقت آیا جب اسرائیل نے علاقے کے شمال میں شہر پر فضائی حملے کیے تو اس دوران فلسطینی جنگجو غزہ شہر کے زیتون، تل الحوا اور شیخ رضوان کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جنگ میں مصروف تھے۔ امریکہ میں مقیم تھنک ٹینکس نے ان کی جنگ کی تازہ رپورٹ میں یہ جانکاری دی ہے۔

آئی ایس ڈبلیو اور سی ٹی پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ، اسرائیلی فورسز وسطی غزہ اور جنوب میں خان یونس کے کچھ حصوں میں کلیئرنگ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، ایسے میں فلسطینی جنگجو شمالی غزہ میں پہلے کلیئر کیے گئے علاقوں میں دراندازی کر رہے ہیں۔

  • 3/ Northern Gaza Strip: Palestinian militias are continuing to conduct attacks against Israeli forces in the northern Gaza Strip as they infiltrate previously cleared areas.

جنوبی لبنان کی سرحد پر، حزب اللہ اور دیگر جنگجوؤں نے پیر کو شمالی اسرائیل پر 15 حملے کیے تھے۔ سات حملوں میں برقان اور فلق راکٹ اسرائیلی اہداف پر فائر کیے گئے تھے۔

آئی ایس ڈبلیو اور سی ٹی پی کی رپورٹ کے مطابق، برقان، جو 500-300 کلوگرام وار ہیڈ (660-1,100 پاؤنڈ) لے جا سکتا ہے، اور فلق، جو 120-50 کلوگرام وار ہیڈ (110-264 پاؤنڈ) لے جا سکتا ہے، زیادہ تباہ کن ہتھیاروں کا نظام ہے۔ عام طور پر حزب اللہ اس سے زیادہ چھوٹے راکٹ استعمال کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.