ETV Bharat / international

اسرائیل غزہ میں اقوام متحدہ کی عدالت کے فیصلے کو نظر انداز کر رہا ہے: جنوبی افریقہ

South Africa sues Israeli PM at ICC: جنوبی افریقہ نے اسرائیل پر غزہ میں آئی سی جے کے ہلاکتوں کو کم کرنے کے حکم کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ جنوبی افریقہ نے آئی سی سی میں اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کے لیے مقدمہ دائر کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Feb 1, 2024, 7:52 AM IST

پریٹوریا، جنوبی افریقہ: اسرائیل نے گزشتہ ہفتے آئے اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت کے فیصلے کو نظر انداز کر کے غزہ میں چند دنوں میں سینکڑوں شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے، جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے بدھ کو کہا کہ، اُن کے ملک نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو کی گرفتاری کے لیے علیحدہ مقدمہ دائر کیا تھا۔ انھوں نے پوچھا کہ آخر کیوں نتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری نہیں کیا گیا۔

غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی کل تعداد 26,700 سے تجاوز کر گئی ۔(PHOTO: AP)

وزیر خارجہ نالیڈی پانڈور نے کہا کہ جنوبی افریقہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو دیگر اقدامات کی تجویز دینے پر غور کرے گا تاکہ اسرائیل کی جانب غزہ میں جنگ کے دوران شہریوں کی ہلاکتوں کو روکا جا سکے۔

جنوبی افریقہ کے مقدمے میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف کے ابتدائی فیصلے میں اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے اسرائیل کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ اس علاقے میں فلسطینیوں کے خلاف ہلاکتوں، تباہی اور نسل کشی کی کسی بھی کارروائی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔ حالانکہ آئی سی جے نے جنگ بندی کا حکم نہیں دیا تھا۔ بین الاقوامی عدالت نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ اسرائیل غزہ کو فوری طور پر بنیادی انسانی امداد فراہم کرے اور ایک ماہ کے اندر اس فیصلے کی پاسداری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرے۔

حماس کے زیر انتظام غزہ میں وزارت صحت کے مطابق، بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کے بعد سے، اسرائیل نے اپنا فوجی کارروائی جاری رکھا ہوا ہے۔ وزارت نے بدھ کو کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاقے میں 150 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس سے جنگ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی کل تعداد 26,700 سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ مہلوکین میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی جاری۔ (PHOTO: AP)

جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ میں بے ایمان نہیں ہو سکتا۔ مجھے یقین ہے کہ عدالت کے فیصلوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین چار دنوں میں سینکڑوں لوگ مارے جا چکے ہیں۔ اور واضح طور پر اسرائیل ایسا مان رہا ہے کہ اس کے پاس اپنی مرضی سے کچھ بھی کرنے کا لائسنس ہے۔"

پانڈور نے کہا کہ، یہ خطرناک ہے کہ غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے دنیا کی جانب سے کچھ بھی نہیں کیا جا رہا۔ انھوں نے کہا کہ اسی طرح کی بے عملی نے 1994 میں روانڈا میں ہونے والی نسل کشی کو فروغ دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ، اس وقت مشرقی افریقی ملک میں 800,000 سے زیادہ افراد کو قتل کیا گیا تھا۔ پنڈور نے کہا کہ، "ہم اپنی آنکھوں کے سامنے، اپنی ٹی وی اسکرینوں پر دوبارہ ایسا ہونے کی اجازت دے رہے ہیں۔"

پانڈور نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں دائر کردہ علیحدہ مقدمہ کی پیروی کے لیے جنوبی افریقہ بے چین ہے۔ پانڈور نے اس بات کا اشارہ دیا کہ جنوبی افریقہ اسرائیل پر اپنا قانونی دباؤ جاری رکھے گا۔ آئی سی سی کیس میں جنوبی افریقہ نے نتن یاہو پر جنگی جرائم کا الزام لگایا ہے اور عدالت سے ان کی گرفتاری کا حکم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی سی جے اور آئی سی سی دونوں ہیگ میں ہیں، لیکن دونوں عدالتوں کا کام مختلف مقدمات سے نمٹنا ہے۔ آئی سی جے اقوام متحدہ کی ایک عدالت ہے جو ممالک کے درمیان تنازعات کا فیصلہ کرتی ہے۔ آئی سی سی افراد پر مقدمہ چلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.