ETV Bharat / international

رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران نے صدارتی انتخابات کے لیے رجسٹریشن شروع کر دیا - IRAN PRESIDENTIAL ELECTION

ابراہیم رئیسی کی حادثہ میں ہلاکت کے بعد ایران میں 28 جون کو صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے۔ صدارتی امیدواروں کے رجسٹریشن کا عمل 30 مئی سے پانچ دن تک جاری رہے گا۔

رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران نے صدارتی انتخابات کے لیے رجسٹریشن شروع کر دیا
رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران نے صدارتی انتخابات کے لیے رجسٹریشن شروع کر دیا (تصویر: اے پی)
author img

By AP (Associated Press)

Published : May 30, 2024, 12:10 PM IST

دبئی، متحدہ عرب امارات: ایران نے 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار جمعرات سے رجسٹریشن کر سکیں گے۔ رجسٹریشن کی مدت پانچ دن تک رہے گی۔ ایران کے آنجہانی صدر ابراہیم رئیسی اس ماہ کے شروع میں ہیلی کاپٹر حادثے میں سات دیگر افراد کے ساتھ ہلاک ہو گئے تھے۔

پانچ دن کی مدت میں 40 سے 75 سال کی عمر کے کم از کم ماسٹر ڈگری رکھنے والے افراد کو ممکنہ امیدوار کے طور پر اپنا نام رجسٹر کرانے کا حق حاصل ہوگا۔ تمام امیدواروں کو بالآخر ایران کی 12 رکنی گارڈین کونسل سے منظور ہونا ضروری ہے، جو علماء اور فقہا کا ایک پینل ہے جو خامنہ ای کی نگرانی میں ہے۔ اس پینل نے کبھی بھی کسی خاتون کو قبول نہیں کیا ہے۔ ایران کے 85 سالہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ملک کے تمام معاملات پر حتمی رائے قائم کرتے ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں سے اسلامی جمہوریہ ایران اور مغرب کے بیچ تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔

رئیسی، خامنہ ای کے حامی تھے۔ انھوں نے ایران کے 2021 کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، جب گارڈین کونسل نے تمام امیدواروں کو نااہل قرار دے دیا تھا اور انہیں ممکنہ طور پر چیلنج کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔ اس ووٹنگ میں صدارتی انتخابات کے لیے ایران کی تاریخ کا سب سے کم ٹرن آؤٹ دیکھا گیا تھا۔

اب سب کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ آخر ایران کس کو اپنا صدر منتخب کرے گا۔ ملک کے قائم مقام صدر، محمد مخبر، جو پہلے پردے کے پیچھے رہنے والے بیوروکریٹ تھے، سب سے آگے ہو سکتے ہیں، کیونکہ وہ پہلے ہی خامنہ ای سے ملاقات کرتے دیکھے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ممکنہ امیدواروں میں سابق سخت گیر صدر محمد احمدی نژاد اور سابق اصلاح پسند صدر محمد خاتمی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے لیکن کیا انہیں انتخاب لڑنے کی اجازت دی جائے گی یہ ایک اور سوال ہے۔

پانچ دن کی رجسٹریشن کی مدت منگل کو ختم ہو جائے گی۔ توقع ہے کہ گارڈین کونسل اس کے بعد 10 دنوں کے اندر امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرے گی۔ اس سے جون کے آخر میں ووٹنگ سے پہلے دو ہفتوں کی مختصر مہم چل سکے گی۔

ایران نے یوکرین کے خلاف اپنی جنگ میں روس کو مسلح کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کی جنگ کے دوران اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملے بھی کئے ہیں۔ تہران نے مشرق وسطیٰ میں یمن کے حوثی باغیوں اور لبنان کی حزب اللہ ملیشیا کی طرح پراکسی گروپوں کو بھی مسلح کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

دریں اثنا، ایران کی معیشت کو اپنی گرتی ہوئی کرنسی ریال کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ رئیسی ایسے دوسرے ایرانی صدر ہیں جو عہدے پر رہتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں۔ 1981 میں اسلامی انقلاب کے بعد افراتفری کے دنوں میں ایک بم دھماکے میں صدر محمد علی رجائی ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.