ETV Bharat / international

غزہ میں شدید غذائی قلت سے نوزائیدہ بچوں کی اموات بڑھ رہی ہے: عالمی ادارہ صحت - Gaza War

عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں بھوک اور شدید غذائی قلت سے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ غزہ میں موجود میڈیکل ٹیموں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ حاملہ خواتین کو بھی خوراک کی کمی کے باعث بہت سی پیچیدگیوں اور مسائل کا سامنا ہے۔

(اے پی فوٹو)
(اے پی فوٹو)
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 20, 2024, 9:53 PM IST

غزہ: عالمی ادارہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس کے مطابق غزہ میں کام کرنے والے ڈاکٹرز بتا رہے ہیں کہ وہ علاقے میں بھوک اور خوراک کی کمی کے بہت زیادہ اثرات دیکھ رہے ہیں جب کہ غزہ میں شدید غذائی قلت اور بھوک کی وجہ سے بچوں بالخصوص نوزائیدہ کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز نے بتایا کہ وہ نومولودوں کو مرتا دیکھ رہے ہیں کیونکہ پیدائش کے وقت ان کا وزن بہت کم ہوتا ہے اور انہیں خوراک کی ضرورت ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں موجود میڈیکل ٹیموں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا کہ حاملہ خواتین کو بھی خوراک کی کمی کے باعث بہت سی پیچیدگیوں اور مسائل کا سامنا ہے جب کہ علاقے میں خوراک کا یہ بحران جنگ کا نتیجہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ غزہ کی آبادی اب 100 فیصد شدید خوراک کے عدم تحفظ کا شکار ہے، تاریخ میں اس طرح کی یہ پہلی مثال ہے

اس سے قبل غزہ میں امدادی تقسیم کرنے والی ٹیم پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق ہو گئے اور وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں مرنے والوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک 32 ہزار کے قریب فلسطینیوں کا قتل عام کیا جا چکا ہے جس کے باعث 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی تک امداد پہنچنے سے روک کر قحط کا سامنا ہے۔ (یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.