واشنگٹن: امریکی ریاست انڈیانا میں دو کار سوار افراد کے درمیان معمولی جھڑپ کے درمیان گولی چل گئی، جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی نژاد شخص گیون داسور اپنی میکسیکن بیوی کے ساتھ گھر جا رہے تھے۔ تبھی انڈی شہر کے جنوب مشرقی حصے میں ایک چوراہے پر جھگڑے کے بعد ملزم نے اسے گولی مار دی۔
داسور ریاست اترپردیش کے آگرہ کے رہنے والے تھے، ان کی شادی 29 جون کو ہوئی تھی۔ داسور کی بیوی نے فائرنگ کرنے والے کی شناخت کی۔ جس کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا لیکن مزید تفتیش کے بعد اور میریون کاؤنٹی پراسیکیوٹر کے دفتر سے مشاورت کے بعد ملزم کو رہا کر دیا گیا۔ پولیس کے ترجمان نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ شوٹر نے اپنے دفاع میں یہ قدم اٹھایا ہوگا کیونکہ داسور بھی بندوق لے کر گاڑی سے باہر نکلا تھا۔
USA 🇺🇸 - An Indianapolis road rage incident has claimed the life of 29-year-old Gavin Dasaur. He approached another car and can be heard screaming " you want to play with me?" as he banged his gun against the door of the pickup truck of the man he was arguing with. dasaur was… pic.twitter.com/GzT8z7ZKbX
— The Many Faces of Death (@ManyFaces_Death) July 18, 2024
پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ شوٹنگ اور مبینہ جھگڑے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ جائے وقوعہ پر ایک دوسرے ڈرائیور کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں داسور کو چوراہے پر اپنی کار سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
جس میں داسور غصے میں دکھائی دیتا ہے اور گاڑی کے ڈرائیور پر چیخ رہا ہے۔ داسور کے دائیں ہاتھ میں ایک بندوق واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ جیسے ہی وہ ڈرائیور کی طرف پہنچا، داسور اپنے ہاتھ میں بندوق لے کر گاڑی کے دروازے پر مکے مارتا ہے۔
داسور پھر بندوق کو اپنے بائیں ہاتھ میں لے لیتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اپنا دایاں ہاتھ گاڑی کی کھڑکی کی طرف بڑھاتا ہے کہ اسی دوران ڈرائیور تین بار گولی چلا کر جواب دیتا ہے۔ جس میں داسور فوراً زمین پر گر جاتا ہے۔ صرف سات سیکنڈ تک جاری رہنے والے تصادم کے دوران شوٹر کبھی بھی اپنی گاڑی سے باہر نہیں نکلا۔