ETV Bharat / international

پی ٹی آئی کا عمران خان کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا فیصلہ

Imran Khan to write to IMF جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خط لکھا جائے گا کہ وہ پہلے عام انتخابات کا آڈٹ کرائے اور پھر پاکستان کو قرض دینے کا فیصلہ کرے۔

imran khan
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 22, 2024, 10:08 PM IST

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پارٹی عمران خان کی طرف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) لو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی علی ظفر نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی طرف سے ایک خط جاری ہوگا جو آئی ایم ایف کو بھیجا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے بات کرنی ہے کہ سپریم کورٹ کی سربراہی میں ایک آزاد آڈٹ ٹیم بیٹھے جو پہلے دھاندلی زدہ عام انتخابات کا آڈٹ کرائے۔

علی ظفر نے کہا کہ الیکشن میں جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے اس کا فیصلہ ہونا چاہیے، اگر دھاندلی کو ختم نہیں کیا جاتا تو آئی ایم ایف کا قرض دینے کا قدم درست نہیں ہوگا، آئی ایم ایف کو آڈٹ کرنا چاہیے کہ ملک میں جمہوریت ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان سے دوبارہ ملاقات ہوگئی ہے، ان کو افسوس ہوا عدالتی حکم پر پی ٹی آئی رہنماؤں کو ملنے نہ دیا گیا، قومی اسمبلی میں جانے سے قبل عمران خان سے ہدایت ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا سب سے بڑا ستون فری اینڈ فیئر الیکشن ہیں، جہاں جمہوریت نہیں وہاں بین الاقوامی ادارے کام کرنا پسند نہیں کرتے، لوگوں کا ووٹ رات کے اندھیرے میں چوری ہوا، 8 فروری کی رات کو ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو صبح ہروایا گیا۔

سابق خاتون اوّل سے متعلق علی ظفر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ کے گھر کو سب جیل قرار دے کر رکھا گیا ہے، عدالت میں کیس فائل کیا گیا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا جائے۔ دریں اثناء پاک پی پی رہنما شرجیل میمن نے تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تو یہ ریاست کو دھمکی ہوگی۔

شرجیل میمن نے بیان میں کہا کہ انہوں نے پہلے بھی آئی ایم ایف کے حوالے سے سیاست کی یہ لوگ ریاست کو دھمکی دے رہے ہیں یہ ملک کے مستقبل سے کھیلنا چاہ رہے ہیں جو شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ شرمناک حرکت ملک میں پہلے کسی نے نہیں کی اس سے زیادہ افسوسناک بات کبھی بھی نہیں ہوسکتی آپ پورے ملک کو مزید مسائل میں ڈال رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کے وزیرخزانہ نے پہلے بھی آئی ایم ایف کو خط لکھے تھے یہ ملک کے بچوں کے مستقبل سے کھیلنا چاہ رہے ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مخلوط حکومت بنانے پر اتفاق، شہباز شریف وزیراعظم تو آصف زرداری صدر کا عہدہ سنبھالیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.