ETV Bharat / international

مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے متعلق اہم ہدایات جاری

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 22, 2024, 3:37 PM IST

سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو ہدایت کی کہ دو مقدس مساجد، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں حفاظت، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور زائرین اور نمازیوں کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے ان مقدس مقامات کے صحنوں میں آرام کرنے یا سونے سے پرہیز کریں۔

Important Guidelines for Visitors regarding Masjid al-Haram and Masjid Nabawi
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ سے متعلق اہم ہدایات جاری

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت میں آنے والے زائرین کو ہدایت کی ہے کہ ’وہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں تین مقامات پر ڈیرے نہ جمائیں اور نہ ہی انہیں آرام کے لئے استعمال کریں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی کہ یہ پابندی زائرین کی سلامتی، نظام کی پابندی اور نماز و زیارت کے لیے آنے والوں کے سکون و اطمیئنان کے لیے لگائی گئی ہے۔

  • In the interest of safety, maintaining order, and ensuring the comfort of visitors and worshippers in the Two Holy Mosques, please refrain from resting or sleeping in the courtyards of these sacred places.#In_the_love_of_Al_Madina pic.twitter.com/pPOA73JEf5

    — Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) January 21, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سوشل میڈیا کے ایکس اکاؤنٹ پر وزارت نے بیان میں انتباہ کیا ’مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سونا اور بستر لگانا زائرین کے لیے تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ وزارت کے مطابق زائرین ہمیشہ یہ بات پیش نظر رکھیں کہ مسجد الحرام یا مسجد نبوی میں سونے یا بستر لگانے سے دیگر زائرین کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

زائرین کی جانب سے ڈیرے جمانے کے باعث آنے جانے میں رکاوٹ اور رش بڑھتا ہے۔ سلامتی کے تقاضے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ راستے کا حق بھی معطل ہوتا ہے۔ اس لیے ان دو مقدس مساجد میں حفاظت، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور زائرین اور نمازیوں کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے ان مقدس مقامات کے صحنوں میں آرام کرنے یا سونے سے پرہیز کریں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.