ETV Bharat / international

واشنگٹن ڈی سی میں سینکڑوں مظاہرین نے فلسطین کے دردناک ماضی اور حال کی یاد میں ریلی نکالی - PROTEST AGAINST ISRAEL - PROTEST AGAINST ISRAEL

نکبہ کے موقع پر امریکی دارالحکومت فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت میں لگائے جا رہے نعروں سے گونج اٹھا۔ بارش ہوتی رہی تاہم فلسطین حامی مظاہرین کے جذبے میں کسی طرح کی کمی محسوس نہیں کی گئی۔

واشنگٹن ڈی سی میں سینکڑوں مظاہرین نے فلسطین کے دردناک ماضی اور حال کی یاد میں ریلی نکالی
واشنگٹن ڈی سی میں سینکڑوں مظاہرین نے فلسطین کے دردناک ماضی اور حال کی یاد میں ریلی نکالی (تصویر: اے پی)
author img

By AP (Associated Press)

Published : May 19, 2024, 9:39 AM IST

واشنگٹن: موقع تھا نکبہ یعنی اسرائیل سے فلسطینیوں کو جبراً نکالے جانے کی 76 ویں برسی کا۔ امریکہ کے دارالحکومت میں سیکڑوں مظاہرین نے یو ایس کیپیٹل کے سامنے ریلی نکالی۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے اور اسرائیلی اور امریکی حکومتوں پر شدید تنقید کی۔ مظاہرین نے غزہ جنگ، فلسطین کے دردناک حال اور ماضی کے لئے اسرائیل اور امریکہ کو زمہ دار قرار دیا۔ 1948 میں جب اسرائیل کا قیام عمل میں آیا اس وقت تقریباً 700,000 فلسطینیوں کی ہجرت کو مظاہرین نے نشان زد کیا۔

واشنگٹن ڈی سی میں سینکڑوں مظاہرین نے فلسطین کے دردناک ماضی اور حال کی یاد میں ریلی نکالی
واشنگٹن ڈی سی میں سینکڑوں مظاہرین نے فلسطین کے دردناک ماضی اور حال کی یاد میں ریلی نکالی (تصویر: اے پی)

تقریباً 400 مظاہرین نے مسلسل بارش کا مقابلہ کرتے ہوئے نیشنل مال پر فلسطینیوں کی جبراً نقل مکانی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلی نکالی۔ ریلی میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اور غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے کے مطالبات کیے گئے۔ اس موقع پر "چوری کی ہوئی زمین پر امن نہیں" اور "قتل بند کرو، جرم بند کرو/اسرائیل کو فلسطین سے نکال دو" کے نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین نے اپنا غصہ صدر جو بائیڈن پر بھی مرکوز کیا۔ مظاہرین نے نعرے لگائے "بائیڈن بائیڈن، آپ دیکھیں گے/نسل کشی آپ کی میراث ہے،" ۔

امریکن مسلمز فار فلسطین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسامہ ابورشاد نے اپنے پیچھے کیپٹل بلڈنگ کے گنبد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانگریس ہمارے لیے نہیں بولتی۔ یہ کانگریس عوام کی مرضی کی نمائندگی نہیں کرتی۔ "ہم بموں کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ ہم F-16 اور F-35 طیاروں کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ اور پھر یہ ہم غریب فلسطینیوں پر احسان کرتے ہیں اور کچھ کھانا بھیجتے ہیں۔"

مقررین نے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں متعدد فلسطینی حامی احتجاجی کیمپوں پر پرتشدد کریک ڈاؤن پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ حالیہ ہفتوں میں، پولیس نے 60 سے زیادہ کالجوں میں طویل مدتی کیمپوں کو توڑ دیا ہے۔ پولیس نے کم از کم 3000 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

"طلبہ امریکہ کا ضمیر ہیں،" ابو ارشد نے کہا، جنہوں نے یونیورسٹی کے مظاہروں کا موازنہ ویتنام جنگ اور نسل پرستی کے دور کی احتجاجی تحریکوں سے کیا۔ ابو ارشد نے کہا "یہی وجہ ہے کہ حکام انہیں خاموش کرنے کے لیے اتنی محنت کر رہے ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.