ETV Bharat / international

نتن یاہو کو غزہ میں بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لیے تاریخ یاد کرے گی: فرانسیسی سینیٹر - Gaza War - GAZA WAR

French senator on Netanyahu فرانسیسی سینیٹر گیولیم گونٹارڈ کا کہنا ہے کہ غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کو تاریخ یاد کرے گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 3:42 PM IST

فرانس: بدھ کو سینیٹ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں فرانسیسی سینیٹ میں ماہر ماحولیات گروپ کے صدر گیولیم گونٹارڈ نے کہا کہ تاریخ کی کتابیں لکھیں گی کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد غزہ کی پٹی میں تشدد کا دھماکہ کیا۔ انہوں نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل کے الفاظ کا حوالہ دیا۔ جوزپ بوریل نے غزہ کو "دنیا کا سب سے بڑا کھلا قبرستان" قرار دیا تھا۔ گیولیم گونٹارڈ نے مزید کہا کہ غزہ کی بد ترین صورتحال کو صحافیوں اور ڈاکٹروں نے نوٹ کیا ہے۔

  • فلسطینی جنگ بندی کے لیے بے چین:

غزہ میں فلسطینی ایک ممکنہ پائیدار جنگ بندی کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ اپنی زندگی میں امن اور استحکام کے لیے بے چین ہیں۔ خاص طور پر شمالی غزہ میں لاکھوں فلسطینی بھوک کے بڑھتے ہوئے بحران سے گزر رہے ہیں۔ شمالی غزہ میں شدید قحط کا سامنا ہے، جس سے کم از کم 27 بچے ہلاک ہو چکے ہیں یہاں وسائل اور بنیادی اشیاء کی قلت برقرار ہے۔

اسرائیل کی شدید بمباری میں اب تک تقریباً 32,000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ فلسطینیوں کے لیے یہ بہت مشکل دور ہے اور وہ جنگ بندی کے لیے بے چین ہیں۔

  • جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا رد عمل منفی ہے: حماس

حماس کے سینیئر اہلکار اسامہ حمدان نے بدھ کے روز کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی اس کی تازہ ترین تجویز پر اسرائیل کا ردعمل منفی ہے، جس سے قطر میں ہونے والی بات چیت دوبارہ ناکام ہو جائے گی۔ وہیں، امریکہ کو امید ہے کہ وہ قطر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

  • امریکہ میں غزہ کے حالات پر ہلچل:

تقریباً 70 سابق امریکی حکام، سفارت کاروں اور فوجی افسران نے صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع اور مقبوضہ مغربی کنارے میں شہری آزادیوں کا احترام کرنے میں ناکامی پر سخت موقف اختیار کریں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے بعد سے محصور علاقے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31,923 تک پہنچ چکی ہے۔ تقریباً 74 ہزار فلسطینی زخمی ہیں جبکہ لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.