ETV Bharat / international

لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے اسرائیل پر فضائی حملہ کیا اسرائیل کی بھی جوابی کاروائی - ISRAEL VS HEZBOLLAH

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 1:25 PM IST

لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے اسرائیل پر35 راکٹ داغے جب کہ اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے بھی جنوبی لبنان میں فضائی حملے کیے۔ اور ان مقامات کو نشانہ بنایا جہاں حزب اللہ کے جنگجو موجود تھے۔

لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے اسرائیل پر فضائی حملہ کیا

یروشلم: لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کی جانب تقریباً 35 راکٹ داغے جب کہ اسرائیلی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں اس نے فضائی حملے کیے۔

فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل پر 35 راکٹ فائر کیے شنہوا خبر رساں ایجنسی نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا کہ راکٹوں سے سفید شہر اور شمالی اسرائیل کے دیگر کمیونٹیز میں فضائی حملے کئے، لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے پیر کو مزید کہا کہ اسرائیلی دفاعی فورسز نے جنوبی لبنان میں راکٹ لانچروں اور حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جہاں حزب اللہ کے جنگجو موجود تھے۔

یہ تشدد غزہ میں جنگ کے آغاز کے ایک دن بعد 8 اکتوبر 2023 سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری سرحد پار لڑائی میں تازہ ترین ہے۔

وہیں دوسری جانب اردن کی مسلح افواج (عرب فوج) نے اردن ہاشمیٹ چیریٹی آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر غزہ پٹی کے لیے انسانی امداد کا ایک قافلہ روانہ کیا ہے۔

پیٹرا نیوز ایجنسی کے مطابق پیر کو یہ قافلہ، خوراک اور دیگر امدادی سامان سے لدے 51 ٹرکوں کے ساتھ فلسطین کی جانب روانہ ہوا، اردن کی طرف سے غزہ کی آبادی کے مصائب کو کم کرنے میں ان کی مدد کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے اور فلسطینیوں کے لیے حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرنے کا ایک طریقہ بھی۔

مسلح افواج نے جنگ زدہ فلسطینی انکلیو میں انسانی اور طبی امداد بھیجنے کی کوششیں جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے، یا تو مصر کے العریش ہوائی اڈے اور ہوائی جہاز کے ذریعے یا زمینی امدادی قافلوں کے ذریعے یہ امداد پہنچنا ہے۔

آپ کو یاد ہوگا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان گزشتہ سال سات اکٹوبر سے یہ جنگ جاری ہے جس میں ہزاروں فلسطین جاں بحق ہوئے ہیں اس میں بچے اور خواتین سب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.