ETV Bharat / international

حزب اللہ نے حیفہ کے شمال میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ کر دیا - Hezbollah attacks on Israel - HEZBOLLAH ATTACKS ON ISRAEL

حزب اللہ نے تل ابیب میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کے بعد آج حیفہ میں اسرائیل کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حزب اللہ نے حیفہ کے شمال میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ کر دیا
حزب اللہ نے حیفہ کے شمال میں اسرائیلی فوجی تنصیبات پر حملہ کر دیا (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2024, 4:59 PM IST

بیروت: ایران کی حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے حیفہ کے شمال میں زیولون کے علاقے میں اسرائیل کی رافیل فوجی تنصیبات پر کئی میزائل داغے ہیں۔

حالانکہ اسرائیلی فوج نے اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ لبنان سے 45 راکٹ داغے گئے ہیں۔

بدھ کے روز، لبنان بھر میں حملے میں 72 افراد ہلاک ہوئے۔ جس کے بعد اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں لبنانیوں کی تعداد 620 سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حملوں سے خوفزدہ تقریباً 500,000 لبنانی نقل مکانی کر چکے ہیں جس سے وہ بے گھر ہو چکے ہیں۔

اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی کو مسترد کر دیا:

جنگ بندی کی بین الاقوامی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے لبنان میں جنگ بندی کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکہ اور فرانس کی طرف سے 21 دن کے لیے جنگ روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ سفارتی حل تک پہنچنے کا وقت مل سکے۔

اسرائیل کاٹز نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ، "شمال میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔ ہم اپنی پوری طاقت کے ساتھ جنگ ​​جاری رکھیں گے جب تک کہ فتح اور شمال کے باشندوں کی ان کے گھروں کو محفوظ واپسی نہیں ہو جاتی، "

اس سے قبل اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے کہا تھا کہ انہوں نے فوج کو جنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

کئی ممالک نے لبنان سے متعلق ایڈوائزری جاری کی:

لبنان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہندوستانی سفارت خانے نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس میں ہندوستانی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور تنازعات سے متاثرہ ملک کا سفر نہ کریں۔ بیروت میں ہندوستانی سفارت خانے نے سختی سے مشورہ دیا ہے کہ اگلے نوٹس تک لبنان کا سفر نہ کریں۔ یہ فیصلہ لبنان میں فضائی حملوں اور مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے حالیہ واقعے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ترکی کی وزارت دفاع کے ایک ذرائع کے مطابق، ترکی لبنان سے اپنے شہریوں اور غیر ملکی شہریوں کو ممکنہ طور پر نکالنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ترکی کا یہ منصوبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نتن یاہو نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بندی کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے فوج کو پوری طاقت سے جنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہیں، لبنان میں چینی سفارتخانے نے اسرائیل کے مسلسل فضائی حملوں کے درمیان اپنے شہریوں کو ملک کا سفر نہ کرنے کی تنبیہ کی ہے۔ سفارت خانے نے ہنگامی ردعمل کا منصوبہ بھی فعال کیا اور لبنان میں شہریوں کو وہاں سے نکل جانے کا مشورہ دیا۔

مختلف ممالک نے پہلے ہی اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس ہفتے لبنان چھوڑ دیں یا سفر کرنے سے گریز کریں، جن میں اٹلی، بیلجیم، برطانیہ، روس، آسٹریلیا اور ملیشیا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.