ETV Bharat / international

غزہ میں ایک ہی دن میں 24 فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیل چیخ اٹھا - حملے میں اسرائیل کے 24 فوجی ہلاک

Deadliest Attack on Israeli Army: فلسطینی عسکریت پسندوں نے پیر کو حماس کے خلاف زمینی جنگ کے مہلک ترین واحد حملے میں 21 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا، جب کہ تین فوجی الگ حملوں میں مارے گئے۔ صہیونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ منگل کو مجموعی طور پر 24 فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فوج کے مطابق، اکتوبر کے آخر میں شروع ہونے والی کارروائی کے بعد سے کم از کم 217 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

24 Israeli soldiers killed in Gaza in one day

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 24, 2024, 6:33 AM IST

Updated : Jan 24, 2024, 8:00 AM IST

تل ابیب: وسطی غزہ میں زمینی لڑائی کے دوران ایک ہی دن میں 24 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت پر اسرائیل چیخ اٹھا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم، صدر اور قومی سلامتی کے وزیر نے ’مشکل ترین دن‘ کا اعتراف کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 22 جنوری کا دن 7 اکتوبر کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کے لیے سب سے مہلک ترین دن رہا ہے، اسرائیل کے پریشان وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا کہ 24 فوجیوں کی ہلاکتوں کے ساتھ یہ جنگ شروع ہونے کے بعد کا مشکل ترین دن ہے۔

غزہ میں فلسطینی خاتون اسرائیلی فوج کو وکٹری یعنی جیت کا نشان بتاتے ہوئے۔(PHOTO: AP)

انھوں نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں نہیں رکیں گے اور مکمل فتح تک لڑنا بند نہیں کریں گے۔ نتن یاہو نے کہا فوج اس حملے کی تحقیقات کرے گی جس میں فلسطینی جنگجوؤں کی جانب سے راکٹ چلنے والے دستی بموں سے ایک ٹینک کو نشانہ بنایا گیا، جس سے ایک ثانوی دھماکہ ہوا، جس سے فوجیوں پر دو عمارتیں گر گئیں۔

اسرائیل کے مہلوک فوجی کی رشتہ دار روتے ہوئے۔(PHOTO: AP)

اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے 24 فوجیوں کی ہلاکت کو ’ناقابل برداشت مشکل صبح‘ قرار دیا، انھوں نے کہا آج کی صبح ایک ناقابل برداشت مشکل صبح ہے کیوں کہ ہمارے اتنے سارے بہترین بیٹوں کے نام قبروں کے کتبوں میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی صدر نے غزہ کو ’انتہائی مشکل جگہ‘ بھی قرار دیا۔

غزہ کی پٹی سے دھنواں اٹھتا ہوا(PHOTO: AP)

اسرائیلی قومی سلامتی کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر ایتمار بن گویر نے اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کے واقعے پر آپے سے باہر ہو کر فلسطینی مزاحمت کو ’نازی دشمن‘ قرار دیا، اور کہا کہ اس کو شکست دینا پہلے سے زیادہ اہم بن گیا ہے۔انھوں نے کہا ایک ہی دن میں 24 فوجیوں کی ہلاکت سے یہ بات اب پہلے سے زیادہ واضح ہو گئی ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں آپریشن بند نہیں کرنا چاہیے، اسرائیل کو غزہ میں نازی دشمن کو اپنی پوری طاقت سے زیر کرنا، کچلنا اور نابود کرنا جاری رکھنا چاہیے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ کے روبرو اسرائیلی جنگ بندی معاہدہ اور یرغمالیوں کی واپسی کے لیے خیمہ زن ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔(PHOTO: AP)

یہ بھی پڑھیں: نتن یاہو مشرقِ وسطیٰ میں امن کی راہ میں رکاوٹ، بائیڈن کے قریبی ساتھی کا دعویٰ
واضح رہے کہ گزشتہ روز وسطی غزہ میں اسرائیل اور غزہ کی سرحد کے قریب بستی میں حماس نے ایک اسرائیلی ٹینک کو راکٹ سے چلنے والے گرنیڈ سے نشانہ بنایا تو اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری کے مطابق وہاں موجود دو عمارتوں کو منہدم کرنے کے لیے بچھائے گئے بارودی مواد میں چنگاری سے دھماکے ہوئے اور یہ عمارتیں فوجیوں کے اوپر منہدم ہو گئیں۔

Last Updated : Jan 24, 2024, 8:00 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.