ETV Bharat / international

اسپین میں سیلاب سے صورتحال بدتر، 200 سے زائد اموات - FLOOD IN SPAIN

اسپین میں سیلاب کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ لاشوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسپین سیلاب
اسپین سیلاب (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2024, 9:09 AM IST

میڈرڈ: اسپین میں ان دنوں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سیلاب کی وجہ سے اب تک 205 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ویلنسیا میں صورت حال سب سے زیادہ خراب بتائی جاتی ہے۔

تباہ کن سیلاب کی وجہ سے تاحال کم از کم 205 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 202 ہلاکتیں ویلینسیا کے علاقے میں ہوئیں۔ یہ ہولناک واقعہ کئی دہائیوں میں ملک کی سب سے مہلک قدرتی آفت ہے۔ راحت اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں، نیز ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ صورت حال کے پیش نظر حکام نے جمعہ کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ علاقوں میں سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ہنگامی خدمات نہیں پہنچ پا رہی ہیں۔

اسپین سیلاب
اسپین سیلاب (ANI)

سی این این کے مطابق ویلنسیا کے علاقے میں ہونے والی تباہی کے بارے میں اعلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ رہائشیوں نے بڑے پیمانے پر نقصان اور تیزی سے بڑھتے ہوئے پانی کی اطلاع دی ہے۔ خطے کے دارالحکومت ویلنسیا شہر کی ایک عدالت کو عارضی مردہ خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ایک اور علاقے لا ٹورے میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ وہاں کے ایک ٹی وی چینل آر ٹی وی ای نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ٹیم نے جمعرات کو وہاں زیر زمین پارکنگ گیراج سے سات افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

اسپین سیلاب
اسپین سیلاب (ANI)

جمعہ کو بھی ملک کے کئی حصوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ حکام نے رات بھر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ اندلس کے ہیلوا ساحل کے لیے ریڈ وارننگ جاری کی گئی، جہاں 12 گھنٹوں میں 140 ملی میٹر (5.5 انچ) بارش ہوئی۔ والنسیا کے مختلف علاقوں کے لیے بھی اورنج اور یلو الرٹس جاری کئے گئے ہیں۔

دریں اثنا، سیلاب کے پیش نظر ہسپانوی صدر پیڈرو سانچیز نے صورت حال کی نگرانی کے لیے ایک بحرانی کمیٹی کی سربراہی کی۔ سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہسپانوی حکومت نے لکھا کہ حکومت کے صدر نے سیلاب کے اثرات کی نگرانی کے لیے ایک بحرانی کمیٹی کی سربراہی کی ہے۔ حکومت جب تک ضروری ہو تمام ضروری سہولیات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تباہ کن سیلاب کے درمیان، اسپین کی وزارت دفاع نے انسانی امداد سے لدے دو ہیلی کاپٹر ویلینسیا میں متاثرہ لوگوں کے لیے تعینات کیے ہیں۔ وزارت دفاع نے ایک مراسلے میں یہ بھی کہا کہ دو چنوک ہیلی کاپٹروں نے میڈرڈ کے کولمینار ویجو میں واقع اپنے اڈے سے متاثرہ لوگوں کے لیے سامان لے کر والنسیا جاتے ہوئے اڑان بھری تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.