ETV Bharat / international

قحط کے دہانے پر کھڑے غزہ میں بھی آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ - Gaza War

Ramadan Starts in Gaza: غزہ میں ہر جانب بھوک سے مغلوب فلسطینی خوراک کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔ بچوں اور بزرگوں کی غذائی قلت کی وجہ سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ ان حالات میں فلسطین میں بھی آج سے رمضان کا آغاز ہو گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Mar 11, 2024, 7:11 AM IST

Updated : Mar 11, 2024, 7:49 AM IST

غزہ: اسرائیلی جارحیت کے چلتے کھنڈر میں تبدیل ہو چکا غزہ رمضان کی آمد کی خوشیاں بھی نہ منا سکا۔ رمضان سے قبل 6 ہفتوں کی جنگ بندی کی یقین دہانی کرانے والے امریکہ اور مغربی ممالک نے اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔ اب جنگ بندی کے بجائے صرف انسانی امداد پر زور دیا جا رہا ہے۔

غزہ کے جو مسلمان پہلے ہی سے دن میں ایک وقت کی خوراک کے لیے مارے مارے پھر رہے ہوں وہ رمضان المبارک کا اہتمام کیسے کریں گے، یہ ایک بڑا سوال ہے۔ ماؤں کو کھانے کے لیے کھانا نہیں ہے جس سے بچوں کو دودھ کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بچوں کو ایک وقت کا کھانا کھلانے کے لیے فلسطینی خاندان کے بڑے فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ حالات اتنے ابتر ہو چکے ہیں کہ فلسطینی کچرے اور ملبے میں کھانے کی اشیاء تلاش کر رہے ہیں۔

بھوک سے مغلوب فلسطینیوں کو پینے کے لیے صاف پانی بھی میسر نہیں ہے۔ اسرائیلی افواج نے غزہ میں چن چن کر پانی کے ذخیروں کو نشانہ بنایا ہے۔ اب جبکہ ایک وقت کا کھانا میسر نہیں ہے ان حالات میں غزہ کے مسلمان سحر و افطار کا انتظام کیسے کریں گے یہ بڑا سوال ہے۔

زمینی ترسیل پر اسرائیلی کنٹرول کے بعد غزہ کے مہلک انسانی بحران پر بڑھتے ہوئے خطرے کو کنٹرول کرنے کے لیے امریکہ، اردن اور دیگر کی طرف سے ہوائی جہازوں کے ساتھ ساتھ سمندری راہداری کے افتتاح نے ایک امید کی کرن پیدا کی تھی۔ لیکن امدادی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی اور سمندری ترسیل زمینی راستوں کی کمی کو پورا نہیں کر سکتی۔ روزانہ غزہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرک جنگ سے پہلے داخل ہونے والے 500 ٹرکوں سے بہت کم ہیں۔

ہسپانوی امدادی گروپ اوپن آرمز سے تعلق رکھنے والے اور 200 ٹن غذائی امداد لے جانے والے ایک جہاز سے توقع کی جا رہی تھی کہ وہ قریبی قبرص سے "جلد سے جلد" غزہ کے لیے پائلٹ سفر کرے گا، لیکن ابھی تک یہ جہاز قبرص کی بندرگاہ پر اجازت کا منتظر ہے۔

ہسپانوی امدادی گروپ اوپن آرمز سے تعلق رکھنے والا جہاز قبرص کی بندرگاہ پر اجازت کا منتظر۔۔۔۔ (Photo: AP)

بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ نتن یاہو غزہ میں جنگ کے آغاز سے "اسرائیل کی مدد کرنے سے زیادہ اسرائیل کو نقصان پہنچا رہے ہیں"،۔

نتن یاہو غزہ میں جنگ کے آغاز سے
نتن یاہو غزہ میں جنگ کے آغاز سے "اسرائیل کی مدد کرنے سے زیادہ اسرائیل کو نقصان پہنچا رہے ہیں: بائیڈن ۔۔۔۔۔ (Photo: AP)

ہفتہ کو ایم ایس این بی سی سے بات کرتے ہوئے، امریکی صدر نے جنوبی اسرائیل پر 7 اکتوبر کو عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد حماس کا پیچھا کرنے کے اسرائیل کے حق کی حمایت کا اظہار کیا۔ لیکن بائیڈن نے کہا کہ نتن یاہو کو "معصوم جانوں کے ضیاع پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "آپ مزید 30,000 فلسطینیوں کو ہلاک نہیں کر سکتے۔"

غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے کم از کم 31,045 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں اور مرنے والوں میں دو تہائی خواتین اور بچے ہیں۔

قحط کے دہانے پر کھڑے غزہ میں بھی آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ (Photo: AP)

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Mar 11, 2024, 7:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.