ETV Bharat / international

چین میں اسکول کے ہاسٹلری میں آگ لگنے سے 13 لوگوں کی موت - اسکول میں آتشزدگی کا واقعہ

Fire incident in school in China چین کے صوبہ ہینان کے نانیانگ شہر کے ایک علاقے میں اسکول میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں 13 افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Fire incident in school in China
Fire incident in school in China
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 2:11 PM IST

بیجنگ: چین کے صوبہ ہینان کے نانیانگ شہر کے فانگ چینگ کاؤنٹی میں جمعہ کی رات ایک اسکول کے ہاسٹلری میں آگ لگنے سے تیرہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مقامی حکام نے تیرہ افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔ مقامی افسران نے آج صبح یہ اطلاع دی۔

افسران نے بتایا کہ جمعہ کی رات تقریبا 11 بجے مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کو دوشو ٹاؤن کے یانشانپو گاؤں میں ینگکائی اسکول کے ہاسٹلری میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ ریسکیو کارکن فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور 11:38 پر آگ پر قابو پالیا گیا۔ مقامی حکام نے کہا کہ ایک شخص زخمی ہے اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک علم نہیں ہوسکا۔ مقامی افسران نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں: آتشزدگی کے واقع میں کشمیر یونیورسٹی کا سٹور راکھ کی ڈھیر میں تبدیل

وہیں دوسری جانب فلپائن کے لگونا صوبے میں ایک مسافر جیپ کا بریک فیل ہونے سے دو افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے قریب ناگکارلان شہر میں پیش آیا۔ اس دوران تیز رفتار جیپ بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ اس میں دو افراد ہلاک اور 15دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے جیپ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.