ETV Bharat / international

وزیر خارجہ جے شنکر مالدیپ پہنچے، کئی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا - Jaishankar Maldives Visit - JAISHANKAR MALDIVES VISIT

وزیر خارجہ ایس جے شنکر مالدیپ کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ 9 سے 11 اگست تک رہیں گے۔ مالدیپ دورے کے دوران انہوں نے کئی پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔ جئے شنکر نے کہا کہ مالدیپ کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کئی شعبوں میں مل کر ترقیاتی کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

مالدیپ کے وزیر خارجہ موسی ضمیر اور بھارتی  وزیر خارجہ ایس جے شنکر
مالدیپ کے وزیر خارجہ موسی ضمیر اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 3:55 PM IST

مالے (مالدیپ): وزیر خارجہ (ای اے ایم) ایس جے شنکر اور مالدیپ کے وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر نے جمعہ کو مالے میں اعلیٰ اثر والے کمیونٹی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ایم او یوز کا بھی تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر جے شنکر نے کہا کہ ضمیر کے ساتھ ان کی بات چیت بہت خوش گوار ماحوک میں ہوئی۔

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر مالدیپ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے تین روزہ سرکاری دورے پر جمعہ کی شام مالدیپ پہنچے۔ وہ یہاں 11 اگست تک رہیں گے۔

چین کے حامی سمجھے جانے والے، مالدیپ کے صدر محمد موئزو کے گزشتہ سال عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی اعلیٰ سطحی بھارتی کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ جئے شنکر نے جمعہ کو کہا کہ مالدیپ کے ساتھ بھارت کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ والے رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی یہ ایسے ہی رہیں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی آپسی شراکت داری ایک دوسرے کی فلاح و بہبود دونوں ملکوں کو مزید آگے لے جائیگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مالدیپ کے ساتھ تعلقات بھارت کے 'پڑوسی سب سے پہلے' پالیسی کی بنیادوں میں سے ایک ہیں۔

واضع رہے کہ صدر موئزو جون میں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے بھارت آئے تھے اس کے بعد ہی یہ دورہ طے پایا ہے۔ اپنے مالدیپ کے ہم منصب موسیٰ ضمیر کے ساتھ بات چیت کے بعد، جے شنکر نے میڈیا کو بتایا، 'مالدیپ کے ساتھ بھارت کی شراکت داری ایک دوسرے کی فلاح و بہبود اور مفادات کے لیے مل کر کام کرنے کی ہماری گہری خواہش پر مبنی ہے۔ یہ ایک ایسی شراکت داری ہے جس نے ہمیں ہمیشہ چیلنجوں کا تیزی سے اور مؤثر طریقے سے جواب دینے کے قابل بنایا ہے جیسا کہ ماضی میں دیکھا گیا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، وزیر خارجہ نے کہا، 'آج مالے میں وزیر خارجہ موسیٰ ضمیر کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ ایجنڈے میں ترقیاتی شراکت داری، دو طرفہ اور علاقائی سلامتی، تجارت اور ڈیجیٹل تعاون میں شراکت شامل تھی۔ اسٹریٹ لائٹنگ، دماغی صحت، بچوں کی اسپیچ تھراپی اور خصوصی تعلیم کے شعبوں میں 6 اعلیٰ اثرات کے منصوبوں کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا گیا۔

یہ منصوبے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بناتے ہیں اور متعلقہ کمیونٹیز کی فلاح و بہبود میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ آج کا افتتاح مالدیپ میں سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے بھارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.