ETV Bharat / international

امریکہ: ٹرمپ نے صدر منتخب نہ ہونے پر 'خونریزی' کی وارننگ دے دی - Trump warns of bloodbath

Trump warns of bloodbath: امریکہ میں رواں سال کے آخر میں صدارتی انتخابات ہونے ہیں لیکن اس وقت سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات کے لیے سنجیدہ ہیں۔ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے انتخابی نتائج کے حوالے سے بڑی وارننگ دی ہے۔

Donald Trump
Donald Trump
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 17, 2024, 2:50 PM IST

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز خبردار کیا کہ اگر وہ اس سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات میں منتخب نہیں ہوئے تو ملک میں 'خونریزی' ہوگی۔ پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق اوہائیو کے ڈیٹن کے قریب ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ 'اب اگر میں منتخب نہیں ہوا تو خونریزی ہونے والی ہے۔ یہ ملک کے لیے خون خرابہ ہونے والا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ کے تبصرے کا اصل مطلب کیا تھا، کیونکہ سابق امریکی صدر آٹوموبائل انڈسٹری کے بارے میں شکایت کر رہے تھے۔ ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو چین امریکہ میں کوئی گاڑی فروخت نہیں کر سکے گا۔ نومبر میں ہونے والے ممکنہ صدارتی انتخابات سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کی 'خراب کارکردگی' بتانے کے لیے ٹرمپ اکثر ملک کے 'خراب حالات' کا حوالہ دیتے ہیں۔

چھ جنوری 2021 کو کیپیٹل پر ہونے والے حملے کے بعد 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹنے کی مبینہ کوششوں کے سلسلے میں انہوں نے جن سنگین الزامات کا سامنا کیا تھا اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے وہ اکثر سخت الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران اکثر 6 جنوری کے واقعات کا ذکر کتے ہیں اور وہ اب بھی 2020 کے انتخابات کی مذمت کرتے ہیں جس میں وہ ہار گئے تھے۔

قابل ذکر ہے امریکی صدر جو بائیڈن بھی اپنی تقاریر میں چھ جنوری کے واقعات کا ذکر کرتے رہتے ہیں بائیڈن اپنی تقریروں میں دعویٰ کرتے ہیں کہ نومبر کے انتخابات کے نتائج جمہوریت کی تقدیر کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ یہ حملہ ریپبلکنز اور ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے سیاسی خطرہ بنا ہوا ہے۔ دریں اثنا، امریکہ سابق نائب صدر مائیک پینس نے اعلان کیا کہ وہ 2024 میں ٹرمپ کی حمایت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے پرائمری الیکشن کی اجازت دے دی

امریکہ: بائیڈن اور ٹرمپ نے صدارتی نامزدگی حاصل کر لی

سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےجنوبی کیرولائنا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن جیتا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.