ETV Bharat / international

مصر کے صدر نے رفح میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کیا - Rafah Military Operation

مصر شروع ہی سے اسرائیل کو رفح میں کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کرتا آیا ہے۔ مصری صدر نے یہ معاملہ فون پر بات چیت کے دوران ہالینڈ کے وزیراعظم کے ساتھ اٹھاتے ہوئے جنگی بندی کی کوششوں پر زور دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 25, 2024, 2:25 PM IST

قاہرہ: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے گزشتہ روز ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے فون پر بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے غزہ میں جاری تنازع کو ختم کرنے اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ فلسطینی شہر رفح میں کسی بھی فوجی آپریشن سے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے کے ساتھ ایک فون کال کے دوران السیسی نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا اور رفح میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف خبردار کیا۔

مصری ایوان صدر کے مشیر ڈاکٹر احمد فہمی نے بتایا کہ اس فون کال میں غزہ کی پٹی کی صورت حال اور پٹی میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل اور علاقائی استحکام کی بحالی میں مصری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ السیسی نے کہا کہ عالمی برادری کا اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانا بہت اہم ہے۔

دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے فوری کام کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔ غزہ کی پٹی کے تمام علاقوں تک انسانی امداد کی مناسب رسائی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ وہاں پر رونما ہونے والے انسانی المیے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے دو ریاستی حل کا نفاذ معاون ثابت ہوگا۔

یاد رہے مصر نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ اس نے رفح پر حملہ کرنے کے منصوبے کے بارے میں اسرائیلی فریق کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ ریاستی انفارمیشن سروس کی سربراہ ضیا رشوان نے ایک بڑے امریکی اخبار میں شائع ہونے والی اس بات کی واضح طور پر تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مصر نے اسرائیل کے ساتھ رفح حملے کی کارروائی پر بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.