ETV Bharat / international

وزیر خارجہ جے شنکر کی روسی ہم منصب سے ملاقات، جنگی علاقے میں بھارتی شہریوں کی حفاظت کا مسئلہ اٹھایا - SCO summit 2024

جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کے لیے منگل کو آستانہ پہنچے تھے۔ جہاں اںھوں نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کرکے ان بھارتی شہریوں کا معاملہ اٹھایا جو اس وقت جنگ کے علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

EAM Jaishankar Meets Russian FM Lavrov
وزیر خارجہ جے شنکر کی روسی ہم منصب سے ملاقات (@DrSJaishankar)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 3, 2024, 10:29 PM IST

نئی دہلی: وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر نے بدھ کے روز آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ بات چیت کی۔ واضح رہے کہ جے شنکر ایس سی او سربراہی اجلاس میں بھارت کی نمائندگی کے لیے منگل کو آستانہ پہنچے تھے۔

وزیر خارجہ جے شنکر نے ایکس پر لکھا کہ آج آستانہ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ہماری دو طرفہ شراکت داری اور عصری مسائل پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہوئی۔ اس دوران کئی شعبوں میں پیش رفت کو بھی نوٹ کیا اور ان بھارتی شہریوں کے بارے میں اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا جو اس وقت جنگ کے علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کی محفوظ اور جلد واپسی کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ اس کے علاوہ عالمی اسٹریٹجک منظر نامے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ جب سے روس-یوکرین جنگ شروع ہوئی ہے تب سے بھارت روس پر زور دے رہا ہے کہ وہ روسی فوج میں ملازم بھارتی شہریوں کی حفاظت اور وطن واپسی کو یقینی بنائے۔ رپورٹس کے مطابق 200 کے قریب بھارتی شہریوں کو روسی فوج میں سکیورٹی مددگار کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔ وزارت خارجہ نے قبل ازیں اس بات کی تصدیق بھی کی تھی کہ جنگی علاقے میں چار بھارتی شہریوں کی موت ہوئی ہے۔

وزرائے خارجہ کے درمیان یہ ملاقات وزیر اعظم مودی کے روس دورے سے اس ہفتے پہلے ہوئی ہے۔ وزیر اعظم مودی ماسکو اور نئی دہلی کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے 8 جولائی کو ماسکو کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دورے میں دفاع، تیل، گیس اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم کے اس دورے کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کیونکہ یہ جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال کے درمیان ہو رہا ہے اور امریکی صدارتی انتخابات بھی بالکل قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے وزیراعظم مودی کی ثالثی کی کوشش

روس یوکرین جنگ میں بھارت کا کردار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.