ETV Bharat / international

دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کا شادی کے ایک سال بعد ہی شوہر کو چھوڑنے کا اعلان - Dubai Princess Divorces - DUBAI PRINCESS DIVORCES

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ نے اپنی طلاق کا اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔ مئی 2023 میں ان کی شادی ہوئی تھی اور ایک سال بعد ماہرہ نے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا۔

Dubai Princess Shaikha Mahra
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ (Shaikha Mahra Instagram)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 9:49 PM IST

دبئی: متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے شوہر سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا۔ دبئی کی شہزادی نے طلاق کی وجہ اپنے سابق شوہر کی بے وفائی قرار دیا ہے۔ شہزادی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اور اسٹوری کے ذریعے خود کو سابقہ اہلیہ قرار دیا ہے۔

Shaikha Mahra Instagram
دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کا انسٹاگرام اکاونٹ (Shaikha Mahra Instagram)

شہزادی شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام پر لکھا، "پیارے شوہر - جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں طلاق کا اعلان کرتی ہوں۔ میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں۔ اپنا خیال رکھنا۔ آپ کی سابقہ ​​بیوی۔"

شیخہ مہرا دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی ہیں، جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور وزیر اعظم بھی ہیں۔ دونوں نے مئی 2023 میں شادی کی تھی اور ایک سال بعد دونوں نے بیٹی کو جنم دیا۔ دبئی کی شہزادی کا یہ اعلان ان کی بیٹی کی پیدائش کے صرف دو ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ اس اعلان کے چند منٹ بعد دبئی کی شہزادی کی انسٹاگرام پوسٹ وائرل ہوگئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جوڑے نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور ایک دوسرے کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہزادی حیا اور ابوظہبی کے شہزادے کی طلاق، پچپن کروڑ پاؤنڈ میں سمجھوتہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.