غزہ: غزہ کی مقامی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کے بعد درجنوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ وسطی دیر البلاح میں، منگل کی شام ایک حملے میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی، جب کہ غزہ شہر میں، دراج کے محلے میں ایک حملے میں دو افراد ہلاک اور چار بچے زخمی ہوئے۔
صلاح الدین اسٹریٹ پر ایک گھر پر بمباری میں متعدد لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، جب کہ الصحابہ اسٹریٹ پر ایک مکان پر ہونے والے تیسرے حملے میں بہت سے لوگ زخمی اور لاپتہ ہوگئے۔ جنوبی خان یونس پر بھی حملے ہوئے ہیں۔
غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 31,184 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے منگل کو دی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 72 فلسطینی ہلاک اور 129 زخمی ہوئے۔ مجموعی طور پر 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کی جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی کل تعداد 31184 سے زائد اور زخمیوں کی تعداد 72,889 تک پہنچ گئی ہے۔
طبی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ جنوبی غزہ شہر میں کویتی چوراہے پر امداد کے منتظر فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
انروا کے مطابق غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے اور لمحہ بہ لمحہ بگڑتی جارہی ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ میں 25 افراد غذائی قلت اور پانی کی کمی سے مر چکے ہیں۔ ان میں 21 بچے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
- اسرائیل غزہ میں فاقہ کشی کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: یورپی یونین
- رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ، حملوں میں 67 فلسطینی ہلاک
- امدادی بحری جہاز قبرص سے غزہ کے لیے روانہ
- امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- اسرائیلی حملوں نے دس سال کی کوششوں کے بعد پیدا ہوئے جڑواں بچوں کو ماں سے چھین لیا
- غزہ میں اسرائیلی فوج کا ایک مرتبہ پھر امدادی ٹرک اور امداد کے متلاشیوں پر حملہ، متعدد افراد ہلاک
- اسرائیلی حراست میں فلسطینی خواتین کے ساتھ بدسلوکی، متاثرہ خاتون نبیلہ کا درد چھلکا