ETV Bharat / international

برطانوی ارب پتی ڈینی لیمبو کا اسلام قبول کرنے کے بعد پیغام

Danny Lambo Converts to Islam: برطانوی کروڑ پتی ڈینی کیرن عرف ڈینی لیمبو نے عوامی طور پر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریئلٹی ٹی وی اسٹار اور کاروباری شخصیت ڈینی لیمبو نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی تبدیلی مذہب کا اعلان شیئر کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 7:08 AM IST

Updated : Feb 2, 2024, 7:39 AM IST

لندن: لیمبر گینی گاڑیوں سے متاثر ہوکر اپنا نام ڈینی لیمبو رکھنے والے تاجر اور ریئلٹی ٹی وی اسٹار ارب پتی برطانوی ڈینی لیمبو نے اسلام قبول کرلیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈینی لیمبو نے اپنے انسٹا گرام پر قبول اسلام کا اعلان کرتے ہوئے مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کی ایک ویڈیو شیئر کی۔ ڈینی کی جذباتی ویڈیو میں انہیں خانہ کعبہ کے سامنے روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈینی لیمبو کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کاروبار کے سلسلے میں سعودی عرب گیا تھا۔ وہاں پر ایک شخص مکہ لے گیا، وہیں سے روحانی سفر کا آغاز ہوا۔ اب بطور مسلم برطانیہ واپس آچکا ہوں۔

برطانوی ارب پتی ڈینی لیمبو کا اسلام قبول کرنے کے بعد پیغام
برطانوی ارب پتی ڈینی لیمبو کا اسلام قبول کرنے کے بعد پیغام

ڈینی لیمبو کا ہوٹل کے علاوہ دیگر کاروبار ہیں۔ ڈینی لیمبو 50 ملین پاونڈ کے مالک ہیں۔ ڈینی صرف 22 سال کی عمر میں ہی ملینیئر بن گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ 16 سال کی عمر میں، ڈینی نے اسکول چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے پیشے کے طور پر گانے گانا شروع کیا، اس فیصلے کو پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے بھی اسلام قبول کرلیا تھا۔ آسٹریلوی پادری گولڈ ڈیوڈ نے 45 سال چرچ کو دیئے، اس کے بعد قبول اسلام کرکے اپنا مسلم نام عبدالرحمن رکھ لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق سابق پادری نے ساڑھے 4 دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی ہے اور مسیحی نوجوان ان کو ایک ہمہ جہت شخصیت کے طورپر دیکھتے تھے۔ انہوں نے آسٹریلوی مسیحی برادریوں میں ایک معزز پادری کے طور پر مقام حاصل کیا۔

نو مسلم عبدالرحمن نے ابھی تک مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے، ان کے اسلام قبول کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگ حیران ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 2, 2024, 7:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.