لندن: برطانیہ میں ایک سنسنی خیز معاملے میں ایک مجرم کو سزا سنائی گئی ہے۔ مجرم مسجد کے سامنے دو نمازیوں کو آگ لگانے کے جرم میں ملوث تھا۔ اس جرم کو ناقبل معافی قرار دیتے ہوئے عدالت نے مجرم کو اسپتال میں غیر معینہ مدت تک نظر بند رکھنے کی سزا سنائی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے بتایا کہ ملزم کو نمازیوں کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں سزا ہوئی۔
ملزم نے گزشتہ سال لندن او برمنگھم کی مساجد کے سامنے نمازیوں کو آگ لگائی تھی۔ ملزم کے اس گھناؤنے جرم کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی تھی۔
پراسیکیوشن سروس کے مطابق اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ 29 سالہ ملزم نے کسی خاص نظریے کے تحت جرم کیا لہٰذا ان واقعات کو دہشتگردانہ حملہ تصور نہیں کیا گیا۔
برمنگھم کراؤن کورٹ کے حکم کے مطابق برطانوی حکومت کی منظوری کے بغیر ملزم اسپتال سے باہر نہیں نکل سکتا۔ سزا سنانے والے جج نے ملزم کو ذہنی طور پر بیمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے مکمل علاج کی ضرورت ہے۔
سی پی ایس اسپیشل کرائم اینڈ کاؤنٹر ٹیررازم ڈویژن کے سربراہ نک پرائس نے کہا کہ ملزم کے حملے کے باعث متاثرین کو شدید چوٹیں اور صدمہ پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: