ETV Bharat / international

پاکستان کے بازار میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک - blast in pakistan - BLAST IN PAKISTAN

پاکستان کے بلوچستان میں ایک ماہ کے دوران یہ تیسرا بم دھماکہ ہے۔ جس میں دو افراد ہلاک اور دس زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے 26 اور 30 مارچ کو دھماکے ہوئے تھے۔

blast in pakistan
blast in pakistan
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 8, 2024, 12:01 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ایک بازار کے علاقے میں اتوار کی رات ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ حکام نے یہ جانکاری دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 40 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب صوبے کے ضلع خضدار میں عمر فاروق چوک کے قریب ایک موٹر سائیکل میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹ گیا جس میں دو افراد ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ موٹر سائیکل ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قریب کھڑی پولیس کی گاڑی ٹارگٹ تھی۔پولیس اہلکار اس حملے میں بال بال بچ گئے تاہم جائے وقوعہ کے قریب عیدالفطر کے موقع پر خریداری کرنے والے شہری اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ "ضلع میں معمول کی گشت پر مامور پولیس کی گاڑی بظاہر ہدف تھی، جو وہ چند سیکنڈز میں چھوٹ گئی اور ابھی اس علاقے سے گزری تھی جب دھماکہ ہوا۔" پولیس اہلکار اس حملے میں بال بال بچ گئے تاہم جائے وقوعہ کے قریب عیدالفطر کے موقع پر خریداری کرنے والے شہری اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ کو بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس ذرائع نے کہا تھا کہ نجی گیس کمپنی کی گاڑی مزدوروں کو لے کر جارہی تھی اس دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات سے ایک روز قبل پاکستان میں دھماکہ، 28 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اس سے قبل 26 مارچ کو صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں حساس اداروں کے دفاتر کے قریب دستی بم کا دھماکہ ہوا تھا تاہم اس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔ یاد رہے کہ 26 مارچ کو ہی خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.