ETV Bharat / international

29 نومبر سے بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کا ہو گا آغاز، کیا آپ جانتے ہیں اس اجتماع کی تاریخ؟

مدھیہ پردیش میں 29 نومبر سے عالمی تبلیغی اجتماع شروع ہو رہا ہے۔ چار روزہ اجتماع میں 12 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔

29 نومبر سے بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کا ہو گا آغاز
29 نومبر سے بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کا ہو گا آغاز (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2024, 7:03 PM IST

بھوپال: دنیا کا سب سے بڑا عالمی تبلیغی اجتماع 29 نومبر سے مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں منعقد ہو گا۔ جس میں ملک اور بیرون ممالک سے 30 ہزار سے زائد جماعتیں شرکت کریں گیں۔ انتظامی کمیٹی کے مطابق یہ دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑا تبلیغی اجتماع ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 4 روز تک جاری رہنے والے عالمی تبلیغی اجتماع میں 10 سے 12 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی گرین اینڈ کلین کے موضوع پر اجتماع کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

14 لوگوں نے اسے 1947 میں شروع کیا تھا:

ہندوستان میں 1947 میں بھوپال کے تبلیغی جماعت کے اجتماع کا آغاز ہوا تھا۔ سب سے پہلے اس کا اہتمام مسجد شکول خان میں کیا گیا۔ اس وقت اس اجتماع میں صرف 12 سے 14 لوگ شریک تھے۔ بعد ازاں 1971 میں تاج المسجد میں بڑے پیمانے پر اس کا انعقاد شروع ہوا۔ آہستہ آہستہ یہاں آنے والوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی۔ سال 2015 میں اسے بیرسیا روڈ پر اینٹ کھیڈی کے قریب گھاسی پورہ منتقل کیا گیا تھا۔ تب سے اجتماع کا انعقاد اسی مقام پر ہوتا آیا ہے۔ بھوپال میں اس تقریب کی تیاریاں دو ماہ پہلے سے کی جاتی ہیں۔ پروگرام میں شریک لوگوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اجتماع گاہ میں ہر طرح کا انتظام کیا گیا ہے۔

عالمی تبلیغی اجتماع
عالمی تبلیغی اجتماع (ETV Bharat)

یہ تقریب دنیا کے صرف 3 ممالک میں منعقد ہوتی ہے:

دنیا میں صرف 3 ممالک ہی عالمی تبلیغی اجتماع کا اہتمام کرتے ہیں۔ ان میں پہلے بھارت، دوسرا پاکستان اور تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش ہے۔ بھوپال میں کورونا کے دور میں دو سال تک اس تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔

اجتماع گاہ 500 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے:

کلیکٹر کوشلندر وکرم سنگھ اور انتظامی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ پولیس اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ عالمی تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں ایک میٹنگ بھی کی گئی ہے۔ جس میں اجتماع گاہ میں پانی، بجلی، صفائی ستھرائی کے انتظامات پر بات چیت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی کاروند میں چل رہے میٹرو کام کے دوران بھوپال ٹاکیز سے کروند تک رکاوٹیں ہٹانے کے لیے میٹرو کمپنی کے افسران کو بھی ہدایات دی گئی ہیں۔

عالمی تبلیغی اجتماع
عالمی تبلیغی اجتماع (ETV Bharat)

آیوروید اور یونانی ڈسپنسریوں کا بھی انتظام ہوگا:

اجتماع کمیٹی کے عارف گوہر نے کہا کہ اس بار حکومت کی جانب سے آیوروید اور یونانی ڈسپنسریوں کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ان کے لیے الگ سٹالز لگائے جائیں گے۔ کمیٹی اجتماع میں 4 دن قیام کرنے والوں کے لیے خیموں اور بستروں کا انتظام کرے گی۔ اوڑھنا بچھونا اور کپڑے سمیت دوسری چیزیں جماعت والے خود اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ کمیٹی کھانا پکانے کے لیے لکڑی کا بندوبست کر رہی ہے۔ کہیں بھی گیس استعمال نہیں کی جائے گی، حالانکہ یہ فیصلہ حفاظتی نقطہ نظر سے کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی 15 ایکڑ اراضی پر کھانے کے لیے 50 فوڈ زون بنائے جائیں گے۔ یہاں شرکاء کے بیٹھنے اور کھانا کھانے کا بھی انتظام ہوگا۔

نہانے کے لیے گرم پانی دستیاب ہوگا:

اجتماع گاہ میں نہانے کے لیے گرم پانی دستیاب ہوگا۔ وضو کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سڑکوں، پینے کے پانی کی فراہمی، لائٹس اور ہنگامی حالات میں فائر بریگیڈ کی نقل و حرکت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ رضاکاروں کو بھی خصوصی طور پر تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ نمازیوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہیں اجتماع کمیٹی کی جانب سے کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ پارکنگ اور دیگر انتظامات کے لیے علیحدہ جگہ کی نشان دہی کر کے روشنی کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.