ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: نوبل انعام یافتہ محمد یونس، عبوری حکومت کے سربراہ مقرر - Nobel Laureate Muhammad Yunus - NOBEL LAUREATE MUHAMMAD YUNUS

Muhammad Yunus Lead Bangladesh Interim Government نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی سربراہی کے لیے منتخب کیا گیا ہے جبکہ شیخ حسینہ نے ملک میں پرتشدد احتجاج کے بعد وزیراعظم کے عہدہ سے استعفیٰ دیکر بھارت چلی گئی تھیں۔

بنگلہ دیش: محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ مقرر، پارلیمنٹ تحلیل
بنگلہ دیش: محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ مقرر، پارلیمنٹ تحلیل (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 8:58 AM IST

Updated : Aug 7, 2024, 9:10 AM IST

نوبل انعام یافتہ محمد یونس بنگلہ دیش کی فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت کی قیادت کریں گے۔ طلبا رہنماؤں نے جن کی احتجاجی مہم کے بعد شیخ حسینہ کو اقتدار سے بے دخل ہونا پڑا، عبوری حکومت کی تشکیل پر بات چیت کے لیے آرمی چیف جنرل وقار الزمان اور صدر محمد شہاب الدین سے کل دیر شام ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر نئی عبوری حکومت کے خدوخال پر بات چیت کی گئی۔

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد نوبل انعام یافتہ مائیکرو فینانس کے علمبردار محمد یونس کو فوجی کی حمات یافتہ نئی عبوری حکومت کا سربراہ نامزد کردیا گیا۔ بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے منگل کو نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کے اچانک استعفیٰ کے ایک دن بعد پارلیمنٹ کو بھی تحلیل کر دیا۔ صدر کے پریس سیکرٹری محمد جوینال عابدین نے کہاکہ عبوری حکومت کے دیگر ارکان کو مختلف سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔ قبل ازیں اینٹی ڈسکریمینیشن اسٹوڈنٹ موومنٹ کے رہنماؤں نے نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کرنے کا فوج سے مطالبہ کیا تھا۔

محمد یونس، جو بنگلہ دیش سے باہر ہیں، نے شیخ حسینہ کی برطرفی کا خیرمقدم کیا اور اسے ملک کی "دوسری آزادی" قرار دیا۔ بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کی تحلیل کا مطلب یہ ہے کہ نئے انتخابات جلد ہوں گے۔ طلبہ تحریک کے رابطہ کاروں میں سے ایک ناہید اسلام نے ایک ویڈیو میں یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنانے کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ مجوزہ حکومت کے علاوہ کسی حکومت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والا طالب علم ناہد اسلام کون ہے؟ - Who is Nahid Islam

محمد یونس کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر تقرری کے باوجود، بنگلہ دیش میں سیاسی طور پر بدستور غیریقینی کی صورتحال برقرار ہے۔

Last Updated : Aug 7, 2024, 9:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.