ETV Bharat / international

چین کے شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک - China Shopping Mall Fire

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ یہ واقع 14 منزلہ عمارت میں شام 6 بجے کے قریب پیش آیا۔

AT LEAST 16 PEOPLE KILLED IN CHINA SHOPPING MALL FIRE
چین کے شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک (@XHNews)
author img

By PTI

Published : Jul 18, 2024, 3:14 PM IST

بیجنگ: چین کے جنوب مغربی شہر زیگونگ کے شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق، فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیموں کو بدھ کی شام 6 بجے کے بعد 14 منزلہ تجارتی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق ٹیم نے 75 افراد کو بچا لیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ اور آگ لگنے کے وقت مال میں کتنے لوگ موجود تھے یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ عمارت میں ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور، دفاتر، ریسٹورینٹ اور ایک فلم تھیٹر ہے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کے لیے کئی ڈرونز کا بھی استعمال کیا۔ نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن کے ترجمان لی وان فینگ نے کہا کہ رواں سال 20 مئی تک آگ لگنے کے 947 واقعات ہو چکے ہیں۔ ہوٹلوں اور ریستورینٹ جیسے عوامی مقامات پر آگ لگنے کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کی سب سے عام وجوہات بجلی یا گیس کی لائنوں میں خرابی اور لاپرواہی رہی ہے۔

جنوری میں چین کے جنوب مشرقی صوبے جیانگ شی میں ایک تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ فروری میں، مشرقی شہر نانجنگ میں ایک رہائشی عمارت میں الیکٹرک بائیکس پر مشتمل ایک بند پارکنگ میں آگ لگنے کے بعد مزید 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

چینی ریستوراں میں دھماکہ، دو افراد ہلاک، 26 زخمی

چین میں آتشزدگی، کم از کم 39 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.