ETV Bharat / international

جمعہ کی شب ایک لاکھ فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نمازِ تروایح ادا کی - Al Aqsa Mosque - AL AQSA MOSQUE

Friday Prayers Masjid al Aqsa مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نماز جمعہ ادا کرنے کے خواہشمند سینکڑوں مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا ہے،تاہم اس سب کے باوجود بھی ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے مجسد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

مسجد اقصیٰ
مسجد اقصیٰ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 10:45 PM IST

یوروشلم: رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کی شب اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی القدس میں مسجد اقصیٰ میں ایک لاکھ افراد نے نماز تراویح ادا کی۔ القدس اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن جو مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کی ذمہ دار بھی ہے نے اپنے تحریری بیان میں واضح کیا ہے، کہ جمعہ کی شب عشاء اور تراویح کی نماز میں ایک لاکھ مسلمانوں نے شرکت کی۔ اسرائیلی پولیس نے 7 اکتوبر 2023 کے بعد فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی اور کئی ہفتوں تک لگ بھگ 5 ہزار افراد نے نمازِ جمعہ کے لیے مسجد میں اجتماع لگایا تھا۔ مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت نہ دیے جانے والے فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ اسرائیلی پولیس نے فلسطینیوں پر آنسو گیس اور فساد مخالف گاڑیوں سے بدبودار پانی کے اسپرے سے حملہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ اسرائیلی پولیس کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے بعد گزشتہ روز ایک لاکھ 20 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی تھی۔ مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس کے درمیان 2003 میں تعمیر کی گئی پکی دیوار کے ساتھ متعدد اسرائیلی فوجی چوکیاں موجود ہیں۔اسرائیل مخصوص ایام اور سوائے خصوصی اجازت کے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو عام دنوں میں مشرقی القدس جانے کی اجازت نہیں دیتا۔

مسجد اقصیٰ بیت المقدس کے پرانے شہر کے وسط میں ایک پہاڑی پر واقع ہے جسے مسلمان ’الحرم الشریف‘ کے نام سے جانتے ہیں۔ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻤﻘﺪﺱ ﯾﮩﻮﺩﯾﻮﮞ ، ﻋﯿﺴﺎﺋﯿﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﻠﻤﺎﻧﻮﮞ ﺗﯿﻨﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺰﺩﯾﮏ ﻣﻘﺪﺱ ﮨﮯ۔ ﯾﮩﺎﮞ ﺣﻀﺮﺕ ﺳﻠﯿﻤﺎﻥ ﮐﺎ ﺗﻌﻤﯿﺮ ﮐﺮﺩﮦ ﻣﻌﺒﺪ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺑﻨﯽ ﺍﺳﺮﺍﺋﯿﻞ ﮐﮯ ﻧﺒﯿﻮﮞ ﮐﺎ ﻗﺒﻠﮧ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺳﯽ ﺷﮩﺮ ﺳﮯ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺗﺎﺭﯾﺦ ﻭﺍﺑﺴﺘﮧ ﮨﮯ۔ ﯾﮩﯽ ﺷﮩﺮ ﺣﻀﺮﺕ ﻋﯿﺴٰﯽ ﮐﯽ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ ﮐﺎ ﻣﻘﺎﻡ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﯾﮩﯽ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺗﺒﻠﯿﻎ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﺗﮭﺎ۔ ﻣﺴﻠﻤﺎﻥ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﻗﺒﻠﮧ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﺗﮏ ﺍﺳﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺭﺥ ﮐﺮﮐﮯ ﻧﻤﺎﺯ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.