ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ - History of Bangladesh Violence

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کا دور جاری ہے۔ طلبہ کا کوٹہ سسٹم کے خلاف جاری احتجاج حکومت مخالف احتجاج میں تبدیل ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں ایسے حالات کیوں پیدا ہوئے؟ اس کی وجوہات کیا ہیں؟ جانیے اس رپورٹ میں

بنگلہ دیش میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
بنگلہ دیش میں حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 3:53 PM IST

ڈھاکہ، بنگلہ دیش: بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے خلاف طلباء کی جانب سے پرامن احتجاج کے طور پر شروع ہونے والا احتجاج وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کی حکمران عوامی لیگ پارٹی کے خلاف ایک چیلنج اور بغاوت میں تبدیل ہو گیا ہے۔ ملک گیر احتجاج کے چلتے وزیراعظم شیخ حسینہ کو استعفیٰ دے کر ملک چھوڑنا پڑ گیا۔

ملک بھر درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد فوج نے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ مظاہرین حسینہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے اور ہلاک ہونے والے سینکڑوں لوگوں کے لیے انصاف کے خواہاں ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جولائی میں تشدد شروع ہونے کے بعد سے، تقریباً 300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بنگلہ دیش میں اب تک کیا ہوا؟

بنگلہ دیش میں جاری مظاہروں میں اب تک لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے۔ جولائی میں طالب علموں نے ایک متنازعہ کوٹہ سسٹم کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس کوٹہ سسٹم کے تحت پاکستان کے خلاف ہوئی جنگ میں شہید ہونے والے فوج کے اہلکاروں کے اہل خانہ کو سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ مختص کیا گیا تھا۔ جس پر بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے فی الحال روک لگا دی ہے۔

یہ مظاہرے 16 جولائی کو پرتشدد ہو گئے، جب مظاہرین طلباء کی سیکورٹی اہلکاروں اور حکومت کے حامی کارکنوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس میں پولیس اور فوج نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کا استعمال اور فائرنگ کی۔ گولی مارنے کے حکم کے ساتھ یہاں کرفیو نافذ کیا گیا۔ انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا بھی بند کر دیا گیا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ تقریباً 150 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ مقامی میڈیا نے 200 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے کوٹہ سسٹم کو ختم کرنے کے لیے قدم اٹھانے کے بعد حالات آہستہ آہستہ معمول پر آنے چاہیئے تھے۔ لیکن اس کے بجائے، مظاہروں میں وسعت آتی رہی، زندگی کے تمام شعبوں سے لوگ اپنی طرف متوجہ ہو رہے ہیں اور اہم اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔

حکومت مخالف مظاہروں کی ایک نئی لہر پرتشدد جھڑپوں میں دوبارہ تبدیل ہو گئی۔ سب سے مہلک دن اتوار کا تھا، جب مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کم از کم 95 افراد ہلاک ہو گئے۔ احتجاج کی ابتداء سے ہی پورے ملک میں اسکول اور یونیورسٹیاں بند ہیں۔

بنگلہ دیش میں احتجاج کیوں ہو رہے ہیں؟

سب سے پہلے، مظاہرے اس کوٹہ سسٹم کے خلاف تھے جس میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی 1971 کی جنگ آزادی میں لڑنے والے سابق فوجیوں کے اہل خانہ کے لیے 30 فیصد سرکاری ملازمتیں مختص کی گئی تھیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ نظام امتیازی تھا اور یہ فیصلہ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپنی پارٹی عوامی لیگ پارٹی کے حامیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا تھا، کیونکہ اس پارٹی نے تحریک آزادی کی قیادت کی تھی۔

جیسا کہ تشدد بڑھتا گیا، سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ فیصلہ دیا کہ سابق فوجیوں کے کوٹہ کو 5 فیصد تک کم کرنا چاہیے، 93 فیصد ملازمتیں میرٹ پر مختص کی جائیں۔ بقیہ 2 فیصد نسلی اقلیتوں اور ٹرانس جینڈر اور معذور افراد کے لیے مختص کی جائیں۔ حکومت نے سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کر لیا، اور انٹرنیٹ کو یہ سوچ کر بحال کر دیا کہ حالات بدل جائیں گے۔ لیکن احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔

اب طلباء گروپس کا کہنا ہے کہ، ان کا صرف ایک مطالبہ ہے، اور وہ حسینہ اور ان کی کابینہ کا استعفیٰ ہے۔ طلباء گروپ حکومت کو تشدد کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔

حکومت کیا کہتی ہے؟

شیخ حسینہ نے تازہ ترین تشدد کا جواب دیتے ہوئے مظاہرین پر تخریب کاری کا الزام لگایا اور بدامنی پر قابو پانے کے لیے دوسری بار انٹرنیٹ منقطع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ تباہی پھیلانے والے مظاہرین اب طالب علم نہیں بلکہ مجرم ہیں اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے۔

مظاہرین نے اتوار کو ڈھاکہ کے ایک بڑے سرکاری اسپتال پر حملہ کر دیا اور کئی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ حکمران جماعت کے دفاتر کو بھی نذر آتش کر دیا۔ ویڈیوز میں پولیس کو ہجوم پر گولیوں، ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس سے فائرنگ کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی نے کہا کہ حسینہ کے استعفیٰ کے مطالبے سے ظاہر ہوتا ہے کہ احتجاج کو مرکزی اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اور اب کالعدم جماعت اسلامی پارٹی کی حمایت حاصل ہے اور انھوں نے ان پر احتجاج کو ہوا دینے کا الزام لگایا ہے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں نے کہا ہے کہ وہ مظاہرین کی حمایت کرتے ہیں لیکن بدامنی پھیلانے کی تردید کرتے ہیں۔

شیخ حسینہ نے ہلاکتوں کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا عہد کیا، طلبہ رہنماؤں سے بات کرنے کی پیشکش بھی کی، لیکن انھوں نے اس سے انکار کر دیا۔

آگے کیا ہو سکتا ہے؟

مظاہروں کے تھمنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ہیں۔ یہ مظاہرے پندرہ سال سے حکومت پر قابض حسینہ کے لیے ایک بڑے بحران میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

76 سالہ حسینہ جنوری میں مسلسل چوتھی مدت کے لیے منتخب ہوئی تھیں جس کا ان کے مرکزی مخالفین نے بائیکاٹ کیا تھا۔ ناقدین نے سوال کیا کہ کیا انتخابات آزادانہ اور منصفانہ تھے جبکہ حکومت کا کہنا تھا کہ انتخابات جمہوری طریقے سے ہوئے ہیں۔ تازہ ترین تشدد نے صرف حسینہ کے ناقدین کو تقویت دی ہے، جو کہتے ہیں کہ بدامنی حسینہ کی آمرانہ طرز عمل اور ہر قیمت پر کنٹرول کی بھوک کا نتیجہ ہے۔

ہنگامہ آرائی نے بنگلہ دیش میں معاشی بدحالی کی حد کو بھی اجاگر کیا ہے، جہاں برآمدات گر گئی ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں۔ نوجوان گریجویٹس کے لیے معیاری ملازمتوں کا فقدان ہے، جو مستحکم اور منافع بخش سرکاری ملازمتوں کی تلاش میں ہیں۔

فوجی بغاوتوں کی تاریخ رکھنے والے ملک میں حسینہ کے لیے، یہ کرو یا مرو کا لمحہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.