ETV Bharat / international

مغربی کنارے میں اسرائیلی پولیس نے بے رحمی سے 14 سالہ بچے کا قتل کر دیا - اسرائیلی پولیس نے بچے کو قتل کیا

Atrocities by Israeli forces in the West Bank اسرائیلی سکیورٹی چیک کررہی پولیس نے ایک چودہ سالہ فلسطینی بچے کو قتل کر دیا۔ اسرائیلی پولیس کا الزام ہے کہ یہ بچہ پولیس پر چاقو سے حملے کی کوشش کررہا تھا۔ دوسری جانب سول سوسائٹی کی تنظیم ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل فلسطینی بچے کی لاش کو ضبط کیے جانے کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Feb 6, 2024, 11:17 AM IST

Updated : Feb 6, 2024, 11:50 AM IST

تل ابیب: اسرائیلی پولیس کا الزام ہے کہ اہلکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مبینہ طور پر چاقو گھونپنے کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ نیم فوجی سرحدی پولیس یروشلم کے مشرق میں ایک علاقے میں معمول کی سیکیورٹی چیک کر رہی تھی جب ایک 14 سالہ نوجوان ودیہ شادی سعد الیان نے مبینہ طور پر چاقو نکالا اور اہلکاروں پر وار کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ اہلکاروں نے فائرنگ کی، نوجوان کو گولی مار دی، اور وہ زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی پولیس نے بے رحمی سے 14 سالہ بچے کو قتل کر دیا۔ (PHOTO: AP)

پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے واقعے کی سیکیورٹی فوٹیج میں، ایک شخص کو افسران کے قریب آتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج میں لڑکے کو پولیس پر حملہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ جیسے ہی لڑکا فرار ہونے کی کوشش کرتا ہے، افسران کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے اور مشتبہ شخص زمین پر گر جاتا ہے۔

پولیس نے کچن کے چاقو کی ایک تصویر جاری کرتے ہوئے، اسے حملے میں استعمال کیا گیا چاقو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوجوان کا تعلق مشرقی یروشلم سے تھا، اس کا نام ودیہ شادی سعد الیان بتایا جارہا ہے۔ پولیس نے بچے کی لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اسرائیل کے ناقدین کا کہنا ہے کہ صیہونی سکیورٹی سروسز فلسطینی مشتبہ افراد کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کرتی ہیں، یہ الزامات غزہ میں حماس کے خلاف ملکی جنگ کے دوران شدت اختیار کر چکے ہیں۔ اسرائیل نے مغربی کنارے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے رات کے وقت چھاپے مارے ہیں۔

7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے فلسطینیوں نے مغربی کنارے اور اسرائیل میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد حملے کیے ہیں۔

  • فلسطینی بچے کی لاش کو ضبط کرنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے: تنظیم

سول سوسائٹی کی تنظیم ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل نے کہا کہ اسرائیل نے ایک 14 سالہ فلسطینی لڑکے کی لاش قبضے میں لے لی ہے جسے پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں یروشلم کے قریب اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل کیا گیا تھا۔

ڈیفنس فار چلڈرن آرگنائزیشن کے مطابق، ودیہ شادی سعد الیان کی لاش کو قبضے میں لینے کے بعد اسرائیل کی طرف سے ضبط کیے گئے فلسطینی بچوں کی لاشوں کی کل تعداد 25 ہو گئی ہے۔

تنظیم کے احتساب کے ڈائریکٹر عید ابو اقطیش نے ایک بیان میں کہا کہ، ’’فلسطینی بچے موت کے بعد بھی آرام نہیں کر سکتے کیونکہ اسرائیلی حکام بچوں کی لاشوں کو ضبط کرنے اور انہیں ان کے اہل خانہ سے غیر معینہ مدت تک روکے ہوئے ہیں۔‘‘

تنظیم نے کہا کہ "اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی لاشوں کو ضبط کرنے اور روکنے کا عمل بین الاقوامی انسانی قانون اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔"

سنہ 2016 سے اب تک، اسرائیل نے 25 فلسطینی بچوں کی لاشیں ان کے اہل خانہ کو نہیں لوٹائی ہیں۔ یہ ایک ایسا عمل ہے جسے اسرائیل کی سپریم کورٹ نے 2019 میں اس حکومتی حکم کے بعد منظور کیا تھا کہ اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینیوں کی لاشوں کو ان کے اہل خانہ کو نہ دیا جائے۔

تنظیم کے مطابق 2023 میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کے ہاتھوں 121 فلسطینی بچے شہید ہوئے اور اس سال اب تک 15 بچے مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی آباد کاروں اور فوجیوں کے ہاتھوں مارے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Feb 6, 2024, 11:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.