ETV Bharat / international

پاکستان میں زمین کے تنازع پر جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک - 5 people die in armed clash

پاکستان میں زمین کے تنازع میں تشدد اور قتل کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین واقعہ پاکستان کے شہر سکھر کا ہے جہاں زمین کے تنازع پر مسلح افراد نے پانچ افراد کو قتل کر دیا۔

پاکستان میں زمین کے تنازع پر جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہو گئے
پاکستان میں زمین کے تنازع پر جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ((IANS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 10:01 AM IST

سکھر: پاکستان کے شہر سکھر میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ اے آر وائی نیوز نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔ باگراجی پولیس کے ایک اہلکار کے حوالے سے اے آر وائی نیوز نے اطلاع دی کہ یہ تنازع دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کی وجہ سے تھا اور اس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اہلکار نے بتایا کہ تشدد میں ایک گروپ کے چار افراد ہلاک ہوئے جن میں سے تین کی موقعے پر ہی موت ہو گئی اور ایک نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ اے آر وائی نیوز نے اطلاع دی کہ فائرنگ سے دوسرے حریف گروپ کا ایک اور شخص بھی ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اسی زمین کے تنازع میں تین افراد جان کی بازی لگا چکے ہیں۔ اے آر وائی نیوز نے رپورٹ کیا کہ افسر نے بتایا کہ وہ تنازعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور مقتولین کی لاشوں کو مزید معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد میں دن دہاڑے خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی

ایک الگ واقعے میں، خیبر پختونخواہ (کے پی) کے ضلع لوئر اورکزئی کی تحصیل میں حریف قبائل کے درمیان تصادم کے بعد زمین کے تنازع پر پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اے آر وائی نیوز نے بتایا کہ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس سے قبل پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں حجرہ شاہ مقیم کے علاقے اٹاری روڈ میں ایک بھائی نے اپنی بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نویں جماعت کے امتحان میں فیل ہونے پر بھائی نے بہن کو گولی مار دی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.