ETV Bharat / international

مالدیپ نے 43 بھارتیوں سمیت 186 غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا - مالدیپ

Maldives Deportation مالدیپ نے ویزا قوانین کی خلاف ورزی اور منشیات جیسے جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزام میں 43 بھارتیوں سمیت 186 غیر ملکیوں کو ملک بدر کردیا ہے، لیکن ان کی ملک بدری کی تاریخ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔

43 Indians Among 186 Foreigners Deported By Maldives
مالدیپ نے 43 بھارتیوں سمیت 186 غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا
author img

By PTI

Published : Feb 14, 2024, 5:18 PM IST

Updated : Feb 14, 2024, 10:49 PM IST

مالے: مالدیپ نے 186 غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا ہے، جن میں 43 بھارتی بھی شامل ہیں۔ ان پر ویزا قوانین کی خلاف ورزی اور منشیات جیسے جرائم کا ارتکاب کرنے کے الزام ہے۔ مالے کے ایک نیوز آوٹ لیٹ ادھادھو کی رپورٹ کے مطابق، ملک بدر کیے جانے والوں میں سب سے بڑی تعداد بنگلہ دیش سے ہے۔ کم از کم 83 بنگلہ دیشیوں کو ملک بدر کیا گیا جس کے بعد 43 بھارتی، 25 سری لنکن اور 8 نیپالی شامل ہیں۔ان کی ملک بدری کی تاریخ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔

یہ ملک بدری اس وقت ہوئی تھی جب مالدیپ میں غیر قانونی طور پر چلنے والے کاروبار کو بند کرنے کے لیے کاروائیاں کی جارہی تھیں۔ وزیر داخلہ علی احسان نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ وزارت داخلہ، اقتصادی وزارت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ مختلف ناموں سے چلنے والے غیر قانونی کاروباروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ ان میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ دونوں کاروبار شامل ہیں۔

وزیر داخلہ احسان نے یہ کہا کہ ایسے کاروباروں میں وہ کاروبار بھی شامل ہیں جو رجسٹرڈ تو ہیں لیکن اس کو غیر ملکی چلاتے ہیں۔وزارت داخلہ ایسے کاروباروں کو بند کرنے اور ان کو چلانے والے غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے پر کام کر رہی ہے۔ امیگریشن کنٹرولر شمعان وحید نے بتایا کہ جرائم کے مرتکب پائے جانے والے 186 غیر ملکیوں کو مالدیپ سے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیگریشن ٹیم نے مجرمانہ جرائم کے مرتکب غیر ملکی کارکنوں کی تلاش کے لیے کیے گئے آپریشنز میں متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا، جن میں سے درست دستاویزات اور پاسپورٹ رکھنے والوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ شمعان نے کہا کہ امیگریشن اور پولیس ہفتے میں دو یا تین بار سلسلہ وار چھاپہ مار کارروائیاں کر رہے ہیں اور یہ ارروائیاں کسی مخصوص گروہ کو نشانہ نہیں بناتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوجیوں کے پہلے گروپ کو 10 مارچ سے پہلے واپس بھیج دیا جائے گا: مالدیپ صدر

Last Updated : Feb 14, 2024, 10:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.