ETV Bharat / international

متحدہ عرب امارات میں شدید سیلاب کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے - UAE FLOOD - UAE FLOOD

Flood death toll متحدہ عرب امارات نے حالیہ سیلاب سے ہوئے جانی نقصان کے اعداد وشمار جاری نہیں کئے ہیں تاہم فلپائن ڈپارٹمنٹ آف مائگرنٹ ورکرز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے اب تک تین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By AP (Associated Press)

Published : Apr 20, 2024, 9:51 AM IST

دبئی، متحدہ عرب امارات: متحدہ عرب امارات میں اس ہفتے ریکارڈ قائم کرنے والی بارشوں کی وجہ سے آنے والے شدید سیلاب کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے، حکام نے جمعہ کو اس بات کی جانکاری دی۔

متحدہ عرب امارات میں شدید سیلاب کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے (Photo: AP)

فلپائن ڈپارٹمنٹ آف مائگرنٹ ورکرز کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے دوران دو خواتین کی اپنی گاڑی کے اندر دم گھٹنے سے موت ہو گئی، جب کہ ایک شخص کی موت اس وقت ہوئی جب اس کی گاڑی ایک سنک ہول میں گر گئی۔

سیلاب کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی صحیح تعداد ابھی تک معلوم نہیں ہو پائی ہے کیونکہ ابھی تک متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس ضمن میں کوئی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں عام طور پر یہاں کے خشک صحرائی آب و ہوا کی وجہ سے بہت کم بارشیں ہوتی ہے۔

منگل کے اختتام تک، 142 ملی میٹر (5.59 انچ) سے زیادہ بارش نے دبئی کو 24 گھنٹوں میں جھیلوں کے شہر میں تبدیل کر دیا تھا۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سال میں اوسطاً 94.7 ملی میٹر (3.73 انچ) بارش ہوتی ہے۔ دبئی کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں اور بھی زیادہ بارش ہوئی۔

بین الاقوامی سفر کے لیے دنیا کا مصروف ترین دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو امید ہے کہ وہ بہت جلد معمول کے شیڈول پر واپس آ جائے گا۔

جمعہ کے روز، طویل فاصلے تک چلنے والے کیریئر ایمریٹس نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ وہ اپنی پروازوں میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہفتہ کے اوائل تک مقامی چیک ان کو دوبارہ روک دے گا تاکہ "ہمارے دبئی کے مرکز میں حالیہ خراب موسم سے آپریشن کی بحالی میں مدد ملے۔"

دریں اثناء حالیہ دنوں میں پڑوسی ملک عمان میں بھی شدید سیلاب آیا تھا۔ جمعرات کو حکام نے ان طوفانوں سے مرنے والوں کی تعداد بڑھا کر کم از کم 21 کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.