میکسیکو سٹی: شمالی میکسیکو میں مازاتلان-کلیاکن شاہراہ پر ایک ڈبل ڈیکر مسافر بس کے ٹریلر سے ٹکرا جانے سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ سلانوا ریاست کی اٹارنی جنرل سارہ برونا کوئنونیز ایسٹراڈا نے واقعے کی تصدیق کی۔ یہ حادثہ منگل کی علی الصبح پیش آیا۔ سینالوا ریاست کے اٹارنی جنرل کے دفتر کے سربراہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں کہا، "ہمارے پاس ابھی تک سفر کرنے والوں کی کل تعداد نہیں ہے۔ ہم (بس) کمپنی کی فہرست سے اس کا موازنہ کرنا کے عمل میں ہیں۔"
ان کا کہنا تھا کہ تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی اور لاشیں اس قدر جل گئیں کہ ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ اس لیے متاثرین کی "شناخت کی تصدیق" میں وقت لگے گا۔ بعد کے ایک بیان میں سینالوا کی حکومت نے کہا کہ بس گواڈالاجارا اور لاس موچیس کے درمیان سفر کر رہی تھی۔ حادثہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5:15 پر پیش آیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بس سے ٹکرانے کے بعد ٹریلر سڑک پر الٹ گیا جس سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت روکنا پڑی۔ حادثے کے بعد کی کچھ تصاویر بھی سامنے آئیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے کے بعد بس بری طرح جھلس گئی۔ جلنے کے بعد بس کا صرف ڈھانچہ ہی نظر آرہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: