ETV Bharat / international

تیرہ لاکھ فلسطینی بچے انتہائی تشویشناک حالات میں رہنے پر مجبور ہیں: یونیسف

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 7, 2024, 8:28 PM IST

Palestinian children یونیسف کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باعث 13 لاکھ سے زائد فلسطینی بچے انتہائی تشویشناک حالات میں رہنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ صرف غزہ کے 6 لاکھ 10 ہزار بچے سڑکوں اور میدانوں میں کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔

Palestinian children in dire conditions
تیرہ لاکھ فلسطینی بچے انتہائی تشویشناک حالات میں رہنے پر مجبور ہیں: یونیسف

غزہ: بچوں کی عالمی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری کے باعث 13 لاکھ سے زائد فلسطینی بچے انتہائی تشویشناک حالات میں رہنے پر مجبور ہیں۔یونیسف کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے 6 لاکھ 10 ہزار بچے رفح کی سڑکوں اور میدانوں میں کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے تاحال جاری ہیں، دیر البلاح میں وئیرہاؤس پر تازہ اسرائیلی حملے میں متعدد بے گھر فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی افواج کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 27 ہزار 585 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 66 ہزار 978 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔ غزہ کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں پر بھی اسرائیلی فوج چھاپے مار کر فلسطینیوں کو زخمی اور حراست میں لے رہی ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر جنین اور وہاں کے پناہ گزین کیمپ، قلقیلیہ، طلکریم، نور شمس پناہ گزین کیمپ اور ایریحہ کے قریب عقبہ جیبر مہاجر کیمپ اور الخلیل شہر کے قصبوں پر چھاپے مار رہی ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ طولکریم فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں 3 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاع کے مطابق قلقیلیہ شہر پر چھاپہ مارنے والے اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے ساتھ لڑائی میں اصلی گولیوں کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے غزہ پر جارحانہ حملوں سے تقریباً ایک لاکھ افراد ہلاک، زخمی یا لاپتہ ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.