ETV Bharat / health

پاخانہ کا رنگ ایسا ہے تو ہوشیار! خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے - What Does The Color Of Your Poop - WHAT DOES THE COLOR OF YOUR POOP

اگر جسم میں کوئی اندرونی بیماری ہو تو جسم کسی نہ کسی طریقے سے اشارہ سگنلز ضرور دیتا ہے۔ انسان کو ان جسمانی علامات سے آگاہ ہونا بہت ضروری ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پاخانہ کے رنگ، ساخت اور بو کی بنیاد پر یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آپ کتنے فٹ ہیں یا آپ کس بیماری میں مبتلا ہیں۔

پاخانہ کا رنگ ایسا ہے تو ہوشیار! خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے
پاخانہ کا رنگ ایسا ہے تو ہوشیار! خطرے کی گھنٹی ہو سکتی ہے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 7:07 AM IST

حیدرآباد: آج کل لوگ اپنی صحت کے حوالے سے بہت زیادہ باشعور ہوتے جارہے ہیں، جو کہ صحت مند معاشرے کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔ جب ہم صحت کے بارے میں بات کرتے ہیں، تو ہم عام طور پر پیشاب کے رنگ سے صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں۔ تاہم تفصیلات جاننے کے لیے طبی مشورہ لینا ضروری ہے۔ اسی طرح ہم پاخانہ کا رنگ دیکھ کر اپنی صحت جان سکتے ہیں۔ جب بھی ہم پاخانہ خارج کرنے کے لیے بیت الخلا جاتے ہیں تو اس کا رنگ، بو اور ساخت دوسرے دنوں کی نسبت مختلف ہوتی ہے۔ یہ مانا جاتا ہے کہ اگر آپ کا معدہ صاف ہے تو آپ کافی حد تک صحت مند ہیں۔

آج کل خراب طرز زندگی اور کھانے پینے کی غیر صحت مند عادات کی وجہ سے لوگ صحت کے مختلف مسائل کا سامنا کرتے نظر آتے ہیں۔ پیٹ سے متعلق مسائل کا ہونا بہت عام بات ہے۔ اگر ہم باقاعدگی سے غیر صحت بخش غذا پراستعمال کریں تو یہ آنے والے دنوں میں ہمارے ہاضمے پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو پیٹ میں شدید درد، گیس، بدہضمی اور تیزابیت جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم پاخانہ، پیشاب اور پیٹ کے مسائل کا ذکر کر رہے ہیں کیونکہ اس کا تعلق آپ کی صحت سے ہے۔ اکثر لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ بیت الخلا میں گھنٹوں گزارنے کے بعد بھی ان کا پیٹ صاف نہیں ہوتا۔ اگر آپ ان مسائل سے نبرد آزما ہیں تو یہ مضمون آپ کے لیے کافی حد تک مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم آپ کے لیے صحت سے متعلق مسائل کے لیے ڈاکٹروں اور ماہرین سے مشورہ لینا لازمی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ کس قسم کا پاخانہ بیماری کی نشاندہی کرتا ہے۔ غیر معمولی پاخانہ کی وجہ سے کیا بیماری ہو سکتی ہے اور ہم اسے بہتر کرنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟

اگر پاخانہ میں تیز بو آ رہی ہو...

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ اگر پاخانہ درمیانے سے گہرے بھورے رنگ کا ہو، درد کے بغیر، تیز بدبو کے ساتھ، ایک ہی ٹکڑے میں یا کئی چھوٹے حصوں میں ہو، تو آپ صحت مند ہیں۔ پاخانہ کی شکل آنتوں کی شکل کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ویسے چوبیس گھنٹے میں ایک یا دو بار پاخانہ جانا اچھی بات ہے۔ ویسے تو کہا جاتا ہے کہ اگر آپ ٹوائلٹ جا کر 10 سے 15 منٹ میں فریش ہو جائیں تو آپ ٹھیک ہیں۔ اگر ایسا نہیں ہے اور آپ بیت الخلا میں زیادہ وقت گزار رہے ہیں تو یقیناً کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہے۔ ان حالات میں پیٹ میں قبض یا کوئی اور مسئلہ ہو سکتا ہے۔

سیاہ پاخانہ

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اگر سیاہ رنگ کے پاخانے میں ٹار جیسی کوئی چیز نظر آئے تو یہ معدے سے خون بہنے کی نشاندہی کرتی ہے۔ اگر ایسا ہے تو آپ وقت پر ڈاکٹر کے پاس جا کر ضروری مشورہ لے سکتے ہیں۔

سفید پاخانہ

کہا جاتا ہے کہ اگر پاخانہ کا رنگ سفید، پیلا یا بھورا ہو تو اس شخص کو جگر یا مثانے کے مسائل ہو سکتے ہیں۔

سبز رنگ

پالک یا دیگر سبز رنگ کی غذائیں کھانے سے بھی اس رنگ کا پاخانہ ہو سکتا ہے۔ سبز پاخانہ زیادہ پت اور ناکافی بلیروبن کی نشاندہی کر سکتا ہے۔ ویسے ہر انسان کا اپنا الگ طرز زندگی ہوتا ہے۔ ایسے میں ہمارا مشورہ ہے کہ پاخانہ کے رنگ کی بنیاد پر کوئی رائے قائم نہ کریں۔ طبی مشورہ ضرور لیں۔

مزید پڑھیں:زیادہ نمک آپ کے لیے جان لیوا، جانیے کتنا کھائیں؟ - EXCESSIVE SALT INTAKE

کافی مقدار میں صاف پانی پیئے۔

آج کی تیز رفتار زندگی میں لوگ تناؤ کا شکار ہے یہ ایک عام سی بات ہے۔ اس لیے تناؤ لینے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ ہر روز مناسب مقدار میں صاف اور نیم گرم پانی پیتے رہیں۔ صاف پانی پینے سے آپ بہت سی بیماریوں کو اپنے سے دور رکھ سکتے ہیں۔ پانی کم پینا قبض کا سبب بن سکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ لمبے عرصے تک قبض یا پاخانے سے متعلق خرابی دیگر کئی عام یا سنگین بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔

اگر کسی شخص کے پاخانے میں تبدیلی ہو جو طویل عرصے تک برقرار رہے تو اسے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہیے۔ اگر پاخانہ سرخ، چمکدار، سیاہ یا چپچپا ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔ تاہم زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے سگریٹ نوشی، شراب نوشی یا دیگر بری عادتوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ تاہم اچھی نیند اور ورزش کے ساتھ صحت مند غذا آپ کو زندگی بھر کافی حد تک فٹ رہنے کی ضمانت دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.