ETV Bharat / health

بارش کے موسم میں وٹامن ڈی کی کمی کیسے پورا کریں؟ - Vitamin D Foods in Rainy season - VITAMIN D FOODS IN RAINY SEASON

وٹامنز ہمارے جسم کے لیے انتہائی ضروری غذائی اجزاء و عناصر میں سے ایک ہیں۔ وٹامن ڈی جسم میں میٹابولزم کے ٹھیک سے کام کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم، مون سون کے دوران سورج کی روشنی کم ہوتی ہے، ایسے میں اگر ہم کچھ خاص غذائی اشیاء کو اپنی خوراک میں شامل کرتے ہیں تو جسم کو ضروری وٹامن ڈی مل سکتا ہے۔۔۔۔

بارش کے موسم میں وٹامن ڈی کی حامل غذائی اشیا
بارش کے موسم میں وٹامن ڈی کی حامل غذائی اشیا (Getty Images)
author img

By ETV Bharat Health Team

Published : Sep 12, 2024, 2:00 PM IST

حیدرآباد (نیوز ڈیسک): وٹامنز ہمارے جسم کے لیے انتہائی ضروری غذائی اجزاء میں سے ایک ہیں۔ یہ ہمارے لیے ڈھال کا کام کرتے ہیں۔ تاہم اگر یہ ضرورت سے کم ہوں تو میٹابولزم خراب ہو جائے گا اور ہمارے اعضاء کا کام سست ہو جائے گا۔ ان میں وٹامن ڈی بہت ضروری ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی نہ صرف ہڈیوں کو کمزور کرتی ہے بلکہ دل کے کام کو بھی سست کر دیتی ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے قوت مدافعت کمزور ہوجاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے صحت کے کئی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وٹامن ڈی کو بعض غذائی اشیاء کھانے سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ آئے ان چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں۔

دودھ دہی

دودھ اور دہی جسم کو وٹامن ڈی فراہم کرنے میں بہت مددگار ہیں۔ ان میں پروٹین اور کیلشیم بھی ہوتا ہے۔ اس لیے برسات کے موسم میں ان کا استعمال کرکے آپ اپنے آپ کو وٹامن ڈی کی کمی سے بچا سکتے ہیں۔

مچھلی

مچھلی میں وٹامن ڈی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ مشہور نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر لکشمی کلیارو نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 'خاص طور پر چربی والی مچھلی جیسے سالمن، ٹونا، میکریل، سارڈینز وٹامن ڈی، کیلشیم اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتی ہیں۔ اس لیے بارش کے موسم میں ان کے استعمال سے وٹامن ڈی کی کمی سے بچا جا سکتا ہے۔

مشروم

ماہر غذائیت ڈاکٹر لکشمی کلارو کا کہنا ہے کہ سورج کی روشنی میں اگنے والی کھمبیوں کی کچھ اقسام میں وٹامن ڈی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں کیلشیم، بی فائیو، بی ٹو، بی ون جیسے غذائی اجزاء بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ برسات کے موسم میں ان کے استعمال اچھے نتائج ملتے ہیں۔

انڈے کی زردی

اس میں وٹامن ڈی اور پروٹین بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ تاہم اس میں چربی بھی زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ روزانہ ایک انڈے کی زردی کا استعمال بہتر ہے۔

سورج مکھی کے بیج

یہ ان غذاؤں میں سے ایک ہے جس میں وٹامن ڈی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ مون سون میں سورج مکھی کے بیج سلاد اور دہی کے ساتھ کھانے سے اچھے نتائج ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ کاڈ لیور آئل، پنیر، سویا دودھ، اوٹس میں بھی وٹامن ڈی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ اس لیے ڈاکٹر لکشمی کا کہنا ہے کہ اگر آپ بارش کے موسم میں ان کو اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کریں گے تو جسم کو وٹامن ڈی کی مناسب مقدار ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر کے مریضوں کے لیے نعمت غیر مترقبہ پھل

اگر آپ چائے میں چٹکی بھر نمک ملاتے ہیں تو آپ کے لیے خوشخبری ہے، اس کے بہت سے فائدے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.