حیدرآباد: چائے ان دنوں تقریباً ہر کسی کی زندگی کا حصہ ہے۔ تقریباً ہر کوئی ہر صبح ناشتے میں چائے پیتا ہے۔ بہت سے لوگ دن میں کئی بار چائے پیتے ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو چائے کی لت لگنے کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے لوگ چائے کے حوالے سے کچھ غلطیاں بھی کرتے ہیں جس کے نتائج ان کے لیے کافی زیادہ نقصاندہ ہوتے ہیں۔
اس کے باوجود بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ چائے پینا نہیں چھوڑ سکتے لیکن ان کو کچھ ایسے طریقے تلاش کرنے چاہئے جنہیں وہ اپنا کر چائے کے مضر اثرات کو ختم یا کم کر سکتے ہیں۔ رانچی کے ریمس میں نیورو اینڈ سپائن سرجن، ڈاکٹر وکاس کمار ان طریقوں کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کو اپنا کر آپ چائے سے ہونے والے نقصانات کو ختم یا کم کر سکتے ہیں۔
چائے کو زیادہ دیر تک نہ ابالیں:
چائے میں کچھ عناصر (مثلاً الکلائیڈز) ہوتے ہیں جو بہت زیادہ ابالنے پر فعال ہو جاتے ہیں۔ یہ عناصر آپ کے جسم اور دماغ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
کھانے کے فوراً بعد چائے نہ پیئیں:
کھانے کے فوراً بعد چائے پینے سے جسم میں زِنک اور آئرن کا جذب کم ہو جاتا ہے جس سے جسم میں آئرن کی کمی ہو سکتی ہے۔
خالی پیٹ چائے نہ پیئیں:
بہت سے لوگوں کو ناشتے میں بیڈ ٹی یا چائے پینے کی عادت ہوتی ہے جو کہ بہت خطرناک ہے۔ اس سے پیٹ میں جلن ہو سکتی ہے اور آپ کو گیس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔
چائے کو دوبارہ گرم نہ کریں:
چائے میں چینی ڈالی جاتی ہے اس لیے جب اسے دوبارہ گرم کیا جاتا ہے تو چینی کی وجہ سے بیکٹیریا کے بڑھنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ اس کی مہک اور اینٹی آکسیڈنٹ بھی کم ہوجاتی ہیں۔
دن میں زیادہ چائے نہ پیئیں:
ڈاکٹروں کے مطابق انسان کو دن میں ایک یا دو کپ سے زیادہ چائے نہیں پینی چاہیے۔