حیدرآباد: بارش کا موسم خوشگوار ماحول کے ساتھ کئی مسائل لے کر آتا ہے۔ ان مسائل میں مختلف بیماریاں بھی شامل ہیں، جو اکثر بارشوں کے دوران نکلنے والے کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ بارش کی وجہ سے آپ کے گھر میں کئی قسم کے کیڑے مکوڑے اپنا گھر بناتے ہیں۔ ان کیڑوں کی وجہ سے آپ کو اور آپ کے خاندان کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لیکن لوگ نہیں جانتے کہ ان کیڑوں سے کیسے نجات حاصل کی جائے۔ تو آج ہم آپ کو اس کا حل بتائیں گے۔
- گھر میں کیڑے مکوڑے کیوں داخل ہوتے ہیں؟
ماہرین کے مطابق برسات کا موسم نمی اور گرمی سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ ان کیڑوں کی افزائش کے لیے بالکل موزوں ہے۔ اس کے ساتھ گھر میں آنے والی نمی اور گرمی ان کے انڈوں کو بچانے میں مدد دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بارشوں کے موسم میں کیڑوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو جاتا ہے اور گھر میں موجود آپ کی بچی ہوئی خوراک اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء ان کے بچوں کی نشوونما کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
- سرکہ ملا کر پوچھا لگائیں:
آپ گھر میں کیڑوں کے داخلے پر پابندی کے لیے سرکہ استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کو ہر روز اپنے گھر کو جھاڑو لگانا چاہئے۔ آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ پوچھا کرتے وقت پانی میں تھوڑا سا سرکہ ملائیں۔ اس کے بعد اس پانی سے پورے گھر کو صاف کریں، اس کے بعد آپ کے گھر میں کیڑے مکوڑوں کا داخلہ بند ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں:اگر آپ بھی چھپکلی سے پریشان ہیں تو اپنائیں یہ چار ترکیب - How to Get Rid of Lizards
- لونگ اور کافور بھی موثر ہیں:
گھر سے چھوٹے کیڑوں کو بھگانے کے لیے آپ لونگ اور کافور کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ آپ لونگ کے پاؤڈر کو پانی میں ملا کر گھر کے کونے کونے میں چھڑک سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کافور کو بھی جلا کر رکھ سکتے ہیں۔ کیڑے مکوڑے ان دونوں کی تیز بو کو برداشت نہیں کر سکتے اور گھر سے دور رہتے ہیں۔
- لیموں، بیکنگ سوڈا اور ہلدی کا استعمال کریں:
کیڑوں کو بھگانے کا سب سے سستا حل لیموں، بیکنگ سوڈا اور ہلدی ہے۔ اس کے لیے آپ کو بیکنگ سوڈا اور ہلدی کو لیموں کے ساتھ پانی میں گھولنا ہوگا اور پھر اسے سپرے کی بوتل میں بھر کر اسپرے کرنا ہوگا۔ اس محلول کو زیادہ تر ایسی جگہوں پر استعمال کریں جہاں کیڑوں کا زیادہ امکان ہو، جیسے کہ کچن، بیڈروم اور باتھ روم۔ ان اقدامات سے آپ اپنے گھر سے کیڑوں کو بھگا سکتے ہیں۔