ETV Bharat / health

دار چینی بلڈ شوگر کی سطح کم کرنے میں مددگار ثابت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 10:46 AM IST

دار چینی کے استعمال سے پری ذیابطیس کے افراد اور موٹاپے کے شکار لوگوں کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے اور فوری طور پر ان میں بلڈ شوگر کی سطح کم ہوسکتی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لندن: ایک مختصر مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دار چینی کو یومیہ انتہائی کم مقدار میں استعمال کرنا بھی بلڈ شوگر کو قابو کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ماضی میں کی جانے والی متعدد تحقیقات میں بھی دار چینی کے یومیہ استعمال کو شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت دیا جا چکا ہے۔ اب نئی تحقیق میں ماہرین نے اس کے استعمال کا بلڈ شوگر پر اثر دیکھنے کے لیے محدود رضاکاروں پر تحقیق کی۔

طبی جریدے کلینیکل نیوٹریشن کے مطابق ماہرین نے دار چینی کے بلڈ شوگر پر پڑنے والے اثرات کے لیے 18 رضاکاروں کی خدمات حاصل کیں، جنہیں دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ دونوں گروپوں کے رضاکاروں کو دار چینی کے بغیر غذائیں کھانے کا کہا گیا جب کہ ایک گروپ کے رضاکاروں کو غذا کے ساتھ دار چینی پر مشتمل کیپسولز جب کہ دوسرے گروپ کو مصنوعی ادویات کے کیپسولز دیے گئے اور پھر ماہرین نے چار ہفتوں بعد تمام رضاکاروں کے بلڈ شوگر کا ٹیسٹ کیا۔

ماہرین نے چار ہفتوں کے بعد تمام رضاکاروں کے بلڈ میں شوگر لیول کی سطح جانچی تو معلوم ہوا کہ ان افراد میں شوگر کی سطح نمایاں طور پر کم تھیں، جنہوں نے دار چینی کا استعمال کیا تھا۔ ماہرین نے مطابق دار چینی کے استعمال سے پری ذیابطیس کے افراد اور موٹاپے کے شکار لوگوں کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے اور فوری طور پر ان میں بلڈ شوگر کی سطح کم ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق دار چینی میں اینٹی آکسیڈینٹ، اینٹی انفلیمیٹری (سوزش)، اینٹی ذیابیطس، اینٹی مائکروبیل اور یہاں تک کہ کینسر کے سیلز کو بننے سے روکنے والے اجزا شامل ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.