ETV Bharat / entertainment

یو یو ہنی سنگھ نے مذہب اسلام اور پیغمبروں کی تعلیمات لینے کا انکشاف کیا - Honey Singh On Islam - HONEY SINGH ON ISLAM

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے معروف گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ نے اسلام سے متعلق تعلیمات حاصل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے سب کو چونکا دیا ہے۔

یو یو ہنی سنگھ
یو یو ہنی سنگھ (Grab Image Isntagram)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 4:28 PM IST

حیدرآباد: ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے مشہور گلوکار یو یو ہنی سنگھ نے چونکانے والے انکشافات کیے ہیں۔ انھوں نے اس انٹرویو میں اپنے ماضی سے متعلق کئی اہم اور پوشیدہ پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے۔ ہنی سنگھ کے مطابق انٹرنیٹ پر اُن سے متعلق کئی ایسی جانکاریاں موجود ہیں جو کہ سراسر غلط ہیں لیکن وہ خاموش ہیں کیونکہ وہ خود اسے صحیح کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ہنی سنگھ کے مطابق وہ مناسب وقت اور مناسب پلیٹ فارم کے انتظار میں تھے۔

ہنی سنگھ کا یہ انٹرویو خوب دیکھا جا رہا ہے خاص کر انٹرویو کا وہ حصہ جس میں ہنی سنگھ نے ماضی میں اسلام اور پیغمبروں سے متعلق تعلیمات حاصل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ’ میری کہانی بہت دلچسپ ہے، میں گھر میں طبلہ بجاتا تھا، جب والد نے پنجاب کے اسکول میں داخلہ کروایا تو میں اسکول میں بھی طبلہ بجانے لگا، 12 سال کی عمر میں طبلہ اوراپنا مذہب بھلا کر ملحد بن گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھیں روحانی گرو سے ہندو ازم جبکہ گھر کی تربیت سے سکھ ازم جاننے کو ملا لیکن پھر بھی وہ ملحد بن گئے۔ اس کے بعد انھوں نے فیصلہ کیا تھا کہ مذہب پر یقین نہیں کریں گے لیکن اس کی معلومات حاصل کرتے رہیں گے۔

ہنی سنگھ نے اپنے ماضی سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ، 2007 میں وہ موہالی شفٹ ہوگئے اس وقت وہ مشہور نہیں تھے اور نہ ہی ان کے پاس کوئی کام تھا، وہ صرف ایک میوزک پروڈیوسر تھے لیکن اس وقت انھیں علماء اور صوفی شخصیات سے اسلامی تعلیمات حاصل کرنے کا موقع ملا۔ ہنی سنگھ کے مطابق وہ لوگ مجھے اسلام کے تعارف سے جاننے لگے لیکن اس وقت بھی میں ملحد تھا۔

بالی ووڈ گلوکار کے مطابق اس وقت انھوں نے ان علما سے اسلام کے حوالے سے معلومات لی۔ انھوں نے کہا کہ، مجھے حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت محمد ﷺ سے متعلق معلومات حاصل ہوئیں، اس وقت میں جان پایا کہ حضرت عیسیٰ کا قرآن میں کہاں پر ذکر ہے۔ ہنی سنگھ نے مزید کہا کہ، جب وہ ان مذہبی شخصیات کے ساتھ بیٹھتے تھے تو ایک الگ ہی ماحول ہوتا تھا، اس وقت وہ ایک عام نوجوان تھے جو علما سے سخت سوال کرتے تھے لیکن وہ لوگ انھیں ہر سوال کا جواب دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.